Jawahir-ul-Quran - Saad : 39
هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامْنُنْ اَوْ اَمْسِكْ بِغَیْرِ حِسَابٍ
ھٰذَا : یہ عَطَآؤُنَا : ہمارا عطیہ فَامْنُنْ : اب تو احسان کر اَوْ : یا اَمْسِكْ : روک رکھ بِغَيْرِ حِسَابٍ : حساب کے بغیر
یہ ہے بخشش34 ہماری اب تو احسان کر یا رکھ چھوڑ کچھ حساب نہ ہوگا
34:۔ ” ھذا الخ “۔ یہ اللہ کی طرف سے حضرت سلیمان (علیہ السلام) سے خطاب ہے۔ یہ ملک عظیم اور انعامات بےپایاں ہم نے تجھے دئیے ہیں اب تجھے اختیار ہے کہ اس میں سے اوروں کو بھی دے یا نہ دے۔ قال ابن عباس ؓ اعط من شئت وامنع من شئت بغیر ھساب ای لیس علیک حرج فیما اعطیت وفیما امسکت (کبیر ج 7 ص 205) ۔ ” وان لہ عندنا الخ “: اس دنیوی سلطنت، تسخیر ریح و شیاطین کے علاوہ سلیمان (علیہ السلام) کا ہمارے یہاں مرتبہ بہت بلند ہے اور ان کی عاقبت بھی محمودہ ہے اور وہ ہمارے مقبول اور برگزیدہ بندے ہیں۔
Top