Tafseer-e-Madani - An-Noor : 49
وَ اِنْ یَّكُنْ لَّهُمُ الْحَقُّ یَاْتُوْۤا اِلَیْهِ مُذْعِنِیْنَؕ
وَاِنْ : اور اگر يَّكُنْ : ہو لَّهُمُ : انکے لیے الْحَقُّ : حق يَاْتُوْٓا اِلَيْهِ : وہ آتے ہیں اس کی طرف مُذْعِنِيْنَ : گردن جھکائے
اور اگر کہیں حق ان کو پہنچتا ہو تو یہ آپ کے پاس گردن جھکائے دوڑے چلے آتے ہیں
108 دولت ایمان سے محروم لوگوں کے لیے دنیا ہی سب کچھ ہے : سو اس سے واضح فرما دیا گیا کہ ایسے لوگوں کے نزدیک اصل چیز دنیاوی مفاد ہی ہے اور بس۔ یہ اپنے دنیاوی مفاد اور اغراض نفس کی خاطر ہی جیتے اور اسی کے لیے مرتے ہیں کہ یہی کچھ ان لوگوں کا اصل مطلوب و مقصود ہوتا ہے۔ اس کے سوا حق و ہدایت کی طلب و تلاش ان کے یہاں سرے سے ہوتی ہی نہیں یا دوسرے درجے میں ہوتی ہے بلکہ ایسے لوگ دنیائے فانی کیلئے ہی جیتے اور اسی کیلئے مرتے ہیں۔ کل بھی یہی تھا اور آج بھی یہی ہے ۔ والعیاذ باللہ العظیم -
Top