Madarik-ut-Tanzil - Al-Kahf : 25
وَ لَبِثُوْا فِیْ كَهْفِهِمْ ثَلٰثَ مِائَةٍ سِنِیْنَ وَ ازْدَادُوْا تِسْعًا
وَلَبِثُوْا : اور وہ رہے فِيْ : میں كَهْفِهِمْ : اپنا غار ثَلٰثَ مِائَةٍ : تین سو سِنِيْنَ : سال وَ : اور ازْدَادُوْا : اور ان کے اوپر تِسْعًا : نو
اور اصحاب کہف اپنے غار میں نو اوپر تین سو سال رہے
غار میں تین سو نو سال قیام : 25: وَلَبِثُوْا فِیْ کَہْفِھِمْ ثَلٰثَ مِا ئَۃ سِنِیْنَ (اور وہ ٹھہرے رہے اپنے غار میں تین سو سال) مراد اس سے زندگی کی حالت میں انکا اس میں ٹھہرنا ہے۔ جبکہ اس مدت میں ان کے کانوں پر نیند کی تھپکی دیدی گئی تھی یہ فضر بنا علی اذانھم الی آخرہٖ میں جس کو مجمل رکھا گیا تھا اس کا بیان ہے اور سنین کا لفظ یہ ثلث مائۃ کا عطف بیان ہے۔ قراءت : حمزہ اور علی نے ثلاثۃ مائۃ سنین اضافت کے ساتھ پڑھا اس طرح کہ تمیز میں جمع کو واحد کی جگہ رکھ دیا گیا جیسا کہ دوسری آیت میں بھی موجود ہے بالاکثرین اعمالا ] الکہف : 3[ وَازْدَادُوْتِسْعًا (اور نو برس زیادہ رہے ) ۔ نحو : یہاں تِسْعًا کے بعد بھی اس کی تمیز تِسْعًا ہے کیونکہ ماقبل میں بھی دلالت موجود ہے اور تسعاً مفعول بہٖ ہے کیونکہ زَادَ دو مفعولوں کو چاہتا ہے اور اِزْدَادَ ایک ہی مفعول کو چاہتا ہے۔
Top