Tafseer-e-Majidi - Yaseen : 50
فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ۠   ۧ
فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ : پھر نہ کرسکیں گے تَوْصِيَةً : وصیت کرنا وَّلَآ : اور نہ اِلٰٓى : طرف اَهْلِهِمْ : اپنے گھر والے يَرْجِعُوْنَ : وہ لوٹ سکیں گے
پھر نہ تو وصیت کرنے کی فرصت ہوگی اور نہ اپنے گھروالوں کے پاس واپس جاسکیں گے،34۔
34۔ قیامت کے فوری وناگہانی وقوع اور اس کی ہولناکیوں کا بیان ہے۔ (آیت) ” ھذا الوعد “۔ یعنی وعدۂ قیامت۔ (آیت) ” متی .... صدقین “۔ سوال محض طنز وتعریض سے تھا۔ (آیت) ” صیحۃ واحدۃ “۔ مراد صورکا نفخہ اول ہیجب سب کے سب ہلاک ہوجائیں گے۔ (آیت) ” صحیۃ “۔ صیغہ نکرہ کی تنوین اظہار عظمت و جلالت کیلئے ہے۔ (آیت) ” توصیۃ “۔ یعنی کسی قسم کی بھی وصیت۔ وصیت کا اشارہ تک۔ التنکیر فی التوصیۃ للتعمیم اے لایقدر علی توصیۃ ما (کشاف)
Top