Mutaliya-e-Quran - Saad : 12
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ ذُو الْاَوْتَادِۙ
كَذَّبَتْ : جھٹلایا قَبْلَهُمْ : ان سے پہلے قَوْمُ : قوم نُوْحٍ : نوح وَّعَادٌ : اور عاد وَّفِرْعَوْنُ : اور فرعون ذُوالْاَوْتَادِ : میخوں والا
اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم، اور عاد، اور میخوں والا فرعون
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ [جھٹلایا ان سے پہلے ] قَوْمُ نُوْحٍ [نوح (علیہ السلام) کی قوم نے ] وَّعَادٌ [اور عاد نے ] وَّفِرْعَوْنُ ذُوالْاَوْتَادِ [اور میخوں والے فرعون نے ] ۔ و ت د (ض) وتدا میخ گاڑنا۔ وتد ج اوتاد۔ اسم ذات ہے۔ میخ۔ زیر مطالعہ آیت۔ 12 ۔ نوٹ۔ 1: فرعون کے لئے میخوں والا یا تو اس معنی میں استعمال کیا گیا کہ اس کی سلطنت ایسی مضبوط تھی گویا میخ زمین میں ٹھکی ہوئی ہو۔ یا اس بنا پر کہ اس کے کثیر التعداد لشکر جہاں ٹھہرتے تھے وہاں ہر طرف خیموں کی میخین نظر آتی تھیں یا اس بنا پر کہ وہ جس سے ناراض ہوتا تھا اسے میخیں ٹھونک کر عذاب دیا کرتا تھا۔ (تفہیم القرآن)
Top