58. Al-Mujaadilaالمجادلة

The Pleading Woman · Medinan · 22 ayahs · 3 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. قَدْ سَمِعَ اللّٰهُ قَوْلَ الَّتِیْ تُجَادِلُكَ فِیْ زَوْجِهَا وَ تَشْتَكِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ۖۗ وَ اللّٰهُ یَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌ﴿1﴾

    1. قَدْ سَمِعَ اللّٰهُتحقیق سن لی اللہ نے
    2. قَوْلَ الَّتِيْبات اس عورت کی
    3. تُجَادِلُكَجو جھگڑ رہی تھی تجھ سے
    4. فِيْ زَوْجِهَااپنے شوہر کے بارے میں
    5. وَتَشْتَكِيْٓ اِلَى اللّٰهِاور شکایت کررہی تھی اللہ سے
    6. وَاللّٰهُ يَسْمَعُاور اللہ سن رہا تھا
    7. تَحَاوُرَكُمَاتم دونوں کی گفتگو کو
    8. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    9. سَمِيْعٌۢسننے والا ہے
    10. بَصِيْرٌدیکھنے والا ہے
    اللہ نے سن لی اُس عورت کی بات جو ا پنے شوہر کے معاملہ میں تم سے تکرار کر رہی ہے اور اللہ سے فریاد کیے جاتی ہے اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا ہے، وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے
  2. اَلَّذِیْنَ یُظٰهِرُوْنَ مِنْكُمْ مِّنْ نِّسَآئِهِمْ مَّا هُنَّ اُمَّهٰتِهِمْ١ؕ اِنْ اُمَّهٰتُهُمْ اِلَّا الّٰٓئِیْ وَلَدْنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّهُمْ لَیَقُوْلُوْنَ مُنْكَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَ زُوْرًا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَعَفُوٌّ غَفُوْرٌ﴿2﴾

    1. اَلَّذِيْنَ يُظٰهِرُوْنَوہ لوگ جو ظہار کرتے ہیں
    2. مِنْكُمْتم میں سے
    3. مِّنْ نِّسَآئِهِمْاپنی بیویوں سے
    4. مَّا هُنَّ اُمَّهٰتِهِمْنہیں وہ ان کی مائیں
    5. اِنْ اُمَّهٰتُهُمْنہیں ان کی مائیں
    6. اِلَّا اڿمگر وہ (عورتیں)
    7. وَلَدْنَهُمْجنہوں نے جنم دیا ان کو
    8. وَاور
    9. اِنَّهُمْبیشک وہ
    10. لَيَقُوْلُوْنَ مُنْكَرًاالبتہ وہ کہتے ہیں منکر۔ ناپسندیدہ
    11. مِّنَ الْقَوْلِبات میں سے
    12. وَزُوْرًااور جھوٹ
    13. وَاِنَّ اللّٰهَاور بیشک اللہ تعالیٰ
    14. لَعَفُوٌّالبتہ معاف کرنے والا ہے
    15. غَفُوْرٌبخشش فرمانے والا ہے
    تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں ان کی بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں، ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے یہ لوگ ایک سخت ناپسندیدہ اور جھوٹی بات کہتے ہیں، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ بڑا معاف کرنے والا اور درگزر فرمانے والا ہے
  3. وَ الَّذِیْنَ یُظٰهِرُوْنَ مِنْ نِّسَآئِهِمْ ثُمَّ یَعُوْدُوْنَ لِمَا قَالُوْا فَتَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّتَمَآسَّا١ؕ ذٰلِكُمْ تُوْعَظُوْنَ بِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ﴿3﴾

    1. وَالَّذِيْنَ يُظٰهِرُوْنَاور وہ لوگ جو ظہار کرتے ہیں
    2. مِنْ نِّسَآئِهِمْاپنی بیویوں سے
    3. ثُمَّ يَعُوْدُوْنَپھر وہ لوٹنا چاہتے ہوں
    4. لِمَا قَالُوْاواسطے اس کے جو انہوں نے کہا
    5. فَتَحْرِيْرُپس آزاد کرنا ہے
    6. رَقَبَةٍایک گردن کا
    7. مِّنْ قَبْلِ اَنْاس سے قبل
    8. يَّتَمَآسَّاوہ ایک دوسرے کو چھوئیں
    9. ذٰلِكُمْیہ بات
    10. تُوْعَظُوْنَ بِهٖتم نصیحت کیے جاتے ہو ساتھ اس کے
    11. وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَاور اللہ تعالیٰ ساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو
    12. خَبِيْرٌباخبر ہے
    جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کریں پھر اپنی اُس بات سے رجوع کریں جو انہوں نے کہی تھی، تو قبل اس کے کہ دونوں ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں، ایک غلام آزاد کرنا ہوگا اِس سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے
  4. فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ شَهْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّتَمَآسَّا١ۚ فَمَنْ لَّمْ یَسْتَطِعْ فَاِطْعَامُ سِتِّیْنَ مِسْكِیْنًا١ؕ ذٰلِكَ لِتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ١ؕ وَ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ١ؕ وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿4﴾

    1. فَمَنْ لَّمْ يَجِدْتو جو کوئی نہ پائے
    2. فَصِيَامُ شَهْرَيْنِتو روزے رکھے دو مہینوں کے
    3. مُتَتَابِعَيْنِمسلسل۔ پے درپے
    4. مِنْ قَبْلِاس سے پہلے
    5. اَنْ يَّتَمَآسَّاکہ وہ ایک دوسرے کو چھوئیں
    6. فَمَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْتو جو کوئی نہ استطاعت رکھتا ہو
    7. فَاِطْعَامُتو کھانا کھلانا ہے
    8. سِتِّيْنَساٹھ
    9. مِسْكِيْنًامسکینوں کا
    10. ذٰلِكَیہ
    11. لِتُؤْمِنُوْاتاکہ تم ایمان لاؤ
    12. بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖاللہ پر اور اس کے رسول پر
    13. وَتِلْكَ حُدُوْدُاور یہ حدود ہیں
    14. اللّٰهِاللہ کی
    15. وَلِلْكٰفِرِيْنَاور کافروں کے لیے
    16. عَذَابٌ اَلِيْمٌعذاب ہے دردناک
    اور جو شخص غلام نہ پائے وہ دو مہینے کے پے در پے روزے رکھے قبل اس کے کہ دونوں ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں اور جو اس پر بھی قادر نہ ہو وہ ۶۰ مسکینوں کو کھانا کھلائے یہ حکم اس لیے دیا جا رہا ہے کہ تم اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لاؤ یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں، اور کافروں کے لیے دردناک سزا ہے
  5. اِنَّ الَّذِیْنَ یُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ كُبِتُوْا كَمَا كُبِتَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ قَدْ اَنْزَلْنَاۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ١ؕ وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ مُّهِیْنٌۚ﴿5﴾

    1. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
    2. يُحَآدُّوْنَجو مخالفت کرتے ہیں
    3. اللّٰهَاللہ تعالیٰ کی
    4. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کی
    5. كُبِتُوْاذلیل کیے گئے
    6. كَمَا كُبِتَجیسا کہ ذلیل کیے گئے تھے
    7. الَّذِيْنَوہ لوگ
    8. مِنْ قَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھے
    9. وَقَدْاور تحقیق
    10. اَنْزَلْنَآنازل کیا ہم نے
    11. اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍآیات روشن ۔ واضح
    12. وَلِلْكٰفِرِيْنَاور کافروں کے لیے
    13. عَذَابٌ مُّهِيْنٌعذاب ہے رسوا کرنے والا
    جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ اسی طرح ذلیل و خوار کر دیے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے کے لوگ ذلیل و خوار کیے جا چکے ہیں ہم نے صاف صاف آیات نازل کر دی ہیں، اور کافروں کے لیے ذلت کا عذاب ہے
  6. یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا١ؕ اَحْصٰىهُ اللّٰهُ وَ نَسُوْهُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ۠ع﴿6﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. يَبْعَثُهُمُ اللّٰهُاٹھائے گا ان کو اللہ
    3. جَمِيْعًاسب کو
    4. فَيُنَبِّئُهُمْپھر وہ آگاہ کرے گا ان کو
    5. بِمَا عَمِلُوْاساتھ اس کے جو انہوں نے عمل کیے
    6. اَحْصٰىهُ اللّٰهُگن رکھا ہے اس کو اللہ نے
    7. وَنَسُوْهُاور وہ بھول چکے ہیں اس کو
    8. وَاللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍاور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر
    9. شَهِيْدٌگواہ
    اُس دن (یہ ذلت کا عذاب ہونا ہے) جب اللہ ان سب کو پھر سے زندہ کر کے اٹھائے گا اور انہیں بتا دے گا کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں وہ بھول گئے ہیں مگر اللہ نے ان سب کا کیا دھرا گن گن کر محفوظ کر رکھا ہے اور اللہ ایک ایک چیز پر شاہد ہے
  7. اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ مَا یَكُوْنُ مِنْ نَّجْوٰى ثَلٰثَةٍ اِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَ لَا خَمْسَةٍ اِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَ لَاۤ اَدْنٰى مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْثَرَ اِلَّا هُوَ مَعَهُمْ اَیْنَ مَا كَانُوْا١ۚ ثُمَّ یُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ﴿7﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تم نے دیکھا نہیں
    2. اَنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُبیشک اللہ تعالیٰ جانتا ہے
    3. مَا فِي السَّمٰوٰتِجو کچھ آسمانوں میں ہے
    4. وَمَا فِي الْاَرْضِاور جو کچھ زمین می ہے
    5. مَا يَكُوْنُنہیں ہوتا
    6. مِنْ نَّجْوٰىسرگوشی میں سے
    7. ثَلٰثَةٍتین کی
    8. اِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْمگر وہ چوتھا ہے ان کا
    9. وَلَا خَمْسَةٍاور نہ پانچ کی
    10. اِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْمگر وہ چھٹا ہے ان کا
    11. وَلَآ اَدْنٰىاور نہ کم تر
    12. مِنْ ذٰلِكَاس سے
    13. وَلَآ اَكْثَرَاور نہ زیادہ
    14. اِلَّا هُوَمگر وہ
    15. مَعَهُمْان کے ساتھ ہے
    16. اَيْنَ مَا كَانُوْاجہاں کہیں وہ ہوں
    17. ثُمَّ يُنَبِّئُهُمْپھر وہ آگاہ کرے گا ان کو
    18. بِمَا عَمِلُوْاساتھ اس کے جو انہوں نے عمل کیے
    19. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    20. ۭاِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    21. بِكُلِّ شَيْءٍساتھ ہر چیز کے
    22. عَلِيْمٌجاننے والا
    کیا تم کو خبر نہیں ہے کہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا اللہ کو علم ہے؟ کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ہو اور ان کے درمیان چوتھا اللہ نہ ہو، یا پانچ آدمیوں میں سرگوشی ہو اور ان کے اندر چھٹا اللہ نہ ہو خفیہ بات کرنے والا خواہ اِس سے کم ہوں یا زیادہ، جہاں کہیں بھی وہ ہوں، اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے پھر قیامت کے روز وہ ان کو بتا دے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے
  8. اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ نُهُوْا عَنِ النَّجْوٰى ثُمَّ یَعُوْدُوْنَ لِمَا نُهُوْا عَنْهُ وَ یَتَنٰجَوْنَ بِالْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ مَعْصِیَتِ الرَّسُوْلِ١٘ وَ اِذَا جَآءُوْكَ حَیَّوْكَ بِمَا لَمْ یُحَیِّكَ بِهِ اللّٰهُ١ۙ وَ یَقُوْلُوْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ لَوْ لَا یُعَذِّبُنَا اللّٰهُ بِمَا نَقُوْلُ١ؕ حَسْبُهُمْ جَهَنَّمُ١ۚ یَصْلَوْنَهَا١ۚ فَبِئْسَ الْمَصِیْرُ﴿8﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا نہیں تم نے دیکھا
    2. اِلَى الَّذِيْنَان لوگوں کی طرف
    3. نُهُوْاجو روکے گئے
    4. عَنِ النَّجْوٰىسرگوشی سے
    5. ثُمَّ يَعُوْدُوْنَپھر وہ لوٹتے ہیں
    6. لِمَا نُهُوْاواسطے اس کے جو وہ روکے گئے تھے
    7. عَنْهُجس سے
    8. وَيَتَنٰجَوْنَاور وہ ایک دوسرے سے سرگوشیاں کرتے ہیں
    9. بِالْاِثْمِساتھ گناہ کے
    10. وَالْعُدْوَانِاور زیادتی کے
    11. وَمَعْصِيَتِ الرَّسُوْلِاور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کے
    12. وَاِذَا جَآءُوْكَاور جب وہ آتے ہیں تیرے پاس
    13. حَيَّوْكَوہ سلام کرتے ہیں تجھ کو
    14. بِمَا لَمْ يُحَيِّكَساتھ اس کے جو نہیں سلام کیا تجھ کو
    15. بِهِ اللّٰهُساتھ اس کے اللہ نے
    16. وَيَقُوْلُوْنَ فِيْٓ اَنْفُسِهِمْاور وہ کہتے ہیں اپنے نفسوں میں
    17. لَوْلَا يُعَذِّبُنَا اللّٰهُکیوں نہیں عذاب دیتا ہم کو اللہ
    18. بِمَا نَقُوْلُبوجہ اس کے جو ہم کہتے ہیں
    19. حَسْبُهُمْ جَهَنَّمُکافی ہے ان کو جہنم
    20. يَصْلَوْنَهَاوہ داخ (رح) ہوں گے اس میں
    21. فَبِئْسَ الْمَصِيْرُپس بدترین ٹھکانہ ہے
    کیا تم نے دیکھا نہیں اُن لوگوں کو جنہیں سرگوشیاں کرنے سے منع کر دیا گیا تھا پھر بھی وہ وہی حرکت کیے جاتے ہیں جس سے انہیں منع کیا گیا تھا؟ یہ لوگ چھپ چھپ کر آپس میں گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی باتیں کرتے ہیں، اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو تمہیں اُس طریقے سے سلام کرتے ہیں جس طرح اللہ نے تم پر سلام نہیں کیا ہے اور اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ ہماری اِن باتوں پر اللہ ہمیں عذاب کیوں نہیں دیتا اُن کے لیے جہنم ہی کافی ہے اُسی کا وہ ایندھن بنیں گے بڑا ہی برا انجام ہے اُن کا
  9. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا تَنَاجَیْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ مَعْصِیَتِ الرَّسُوْلِ وَ تَنَاجَوْا بِالْبِرِّ وَ التَّقْوٰى١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ﴿9﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓااے لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. اِذَا تَنَاجَيْتُمْجب تم سرگوشیاں کرو۔ پوشیدہ بات کرو
    3. فَلَاپس نہ
    4. تَتَنَاجَوْا بالْاِثْمِتم سرگوشیاں کرو ساتھ گناہ کے
    5. وَالْعُدْوَانِاور زیادتی کے
    6. وَمَعْصِيَتِ الرَّسُوْلِاور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    7. وَتَنَاجَوْا بالْبِرِّاور پوشیدہ بات کرو ساتھ نیکی کے
    8. وَالتَّقْوٰىاور تقوی کے
    9. وَاتَّقُوا اللّٰهَاور ڈرو اللہ سے
    10. الَّذِيْٓوہ ذات
    11. اِلَيْهِاس کی طرف
    12. تُحْشَرُوْنَتم اکٹھے کیے جاؤ گے
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم آپس میں پوشیدہ بات کرو تو گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی باتیں نہیں بلکہ نیکی اور تقویٰ کی باتیں کرو اور اُس خدا سے ڈرتے رہو جس کے حضور تمہیں حشر میں پیش ہونا ہے
  10. اِنَّمَا النَّجْوٰى مِنَ الشَّیْطٰنِ لِیَحْزُنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَیْسَ بِضَآرِّهِمْ شَیْئًا اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ﴿10﴾

    1. اِنَّمَا النَّجْوٰىبیشک سرگوشی
    2. مِنَ الشَّيْطٰنِشیطان کی طرف سے
    3. لِيَحْزُنَتاکہ غمگین ہوں
    4. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاوہ لوگ جو ایمان لائے
    5. وَلَيْسَحالانکہ نہیں
    6. بِضَآرِّهِمْضرور دینے والی ان کو
    7. شَيْئًاکچھ بھی۔ کوئی چیز بھی
    8. اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِمگر اللہ کے اذن سے
    9. وَعَلَي اللّٰهِاور اللہ پر
    10. فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَنہیں چاہیے کہ توکل کریں مومن
    کانا پھوسی تو ایک شیطانی کام ہے، اور وہ اس لیے کی جاتی ہے کہ ایمان لانے والے لوگ اُس سے رنجیدہ ہوں، حالانکہ بے اذن خدا وہ انہیں کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی، اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے
  11. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوْا فِی الْمَجٰلِسِ فَافْسَحُوْا یَفْسَحِ اللّٰهُ لَكُمْ١ۚ وَ اِذَا قِیْلَ انْشُزُوْا فَانْشُزُوْا یَرْفَعِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ١ۙ وَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ﴿11﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓااے لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. اِذَا قِيْلَ لَكُمْجب جب کہا جائے تم سے
    3. تَفَسَّحُوْاجگہ پیدا کرو۔ کشادگی پیدا کرو
    4. فِي الْمَجٰلِسِمجلسوں میں
    5. فَافْسَحُوْاتو کشادگی پیدا کرو
    6. يَفْسَحِکشادگی پیدا کردے گا
    7. اللّٰهُ لَكُمْاللہ تمہارے لیے
    8. وَاِذَا قِيْلَ انْشُزُوْااور جب کہا جائے اٹھ جاؤ
    9. فَانْشُزُوْاتو اٹھ جایا کرو
    10. يَرْفَعِ اللّٰهُبلند کرتا ہے اللہ
    11. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْان لوگوں کو جو ایمان لائے تم میں سے
    12. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    13. اُوْتُوا الْعِلْمَجو دیے گئے علم
    14. دَرَجٰتٍدرجوں میں ہے
    15. وَاللّٰهُاور اللہ
    16. بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو، باخبر ہے
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم سے کہا جائے کہ اپنی مجلسوں میں کشادگی پیدا کرو تو جگہ کشادہ کر دیا کرو، اللہ تمہیں کشادگی بخشے گا اور جب تم سے کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جایا کرو تم میں سے جو لوگ ایمان رکھنے والے ہیں اور جن کو علم بخشا گیا ہے، اللہ ان کو بلند درجے عطا فرمائے گا، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ کو اس کی خبر ہے
  12. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نَاجَیْتُمُ الرَّسُوْلَ فَقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیْ نَجْوٰىكُمْ صَدَقَةً١ؕ ذٰلِكَ خَیْرٌ لَّكُمْ وَ اَطْهَرُ١ؕ فَاِنْ لَّمْ تَجِدُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿12﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓااے لوگو ! جو ایمان لائے ہو
    2. اِذَا نَاجَيْتُمُجب سرگوشی کرو تم
    3. الرَّسُوْلَرسول سے
    4. فَقَدِّمُوْاتو پیش کرو
    5. بَيْنَ يَدَيْپہلے
    6. نَجْوٰىكُمْاپنی سرگوشی کے
    7. صَدَقَةًصدقہ
    8. ذٰلِكَ خَيْرٌ لَّكُمْیہ بات بہتر ہے تمہارے لیے
    9. وَاَطْهَرُاور زیادہ پاکیزہ ہے
    10. فَاِنْ لَّمْ تَجِدُوْاپھر اگر نہ تم پاؤ
    11. فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
    12. غَفُوْرٌغفور
    13. رَّحِيْمٌرحیم ہے
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم رسول سے تخلیہ میں بات کرو تو بات کرنے سے پہلے کچھ صدقہ دو یہ تمہارے لیے بہتر اور پاکیزہ تر ہے البتہ اگر تم صدقہ دینے کے لیے کچھ نہ پاؤ تو اللہ غفور و رحیم ہے
  13. ءَاَشْفَقْتُمْ اَنْ تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیْ نَجْوٰىكُمْ صَدَقٰتٍ١ؕ فَاِذْ لَمْ تَفْعَلُوْا وَ تَابَ اللّٰهُ عَلَیْكُمْ فَاَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿13﴾

    1. ءَاَشْفَقْتُمْکیا ڈر گئے تم
    2. اَنْ تُقَدِّمُوْاکہ تم آگے بھیجو۔ پیش کرو
    3. بَيْنَ يَدَيْپہلے
    4. نَجْوٰىكُمْ صَدَقٰتٍاپنی سرگوشیوں سے صدقات
    5. فَاِذْ لَمْ تَفْعَلُوْاپھر جب نہ تم کرو
    6. وَتَابَ اللّٰهُاور مہربان ہو اللہ
    7. عَلَيْكُمْتم پر
    8. فَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَتو قائم کرو نماز
    9. وَاٰتُوا الزَّكٰوةَاور ادا کرو زکوۃ
    10. وَاَطِيْعُوا اللّٰهَاور اطاعت کرو اللہ کی
    11. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کی
    12. ۭوَاللّٰهُ خَبِيْرٌۢاور اللہ تعالیٰ باخبر ہے
    13. بِمَا تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو
    کیا تم ڈر گئے اس بات سے کہ تخلیہ میں گفتگو کرنے سے پہلے تمہیں صدقات دینے ہونگے؟ اچھا، اگر تم ایسا نہ کرو اور اللہ نے تم کو اس سے معاف کر دیا تو نماز قائم کرتے رہو، زکوٰۃ دیتے رہو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے
  14. اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ١ؕ مَا هُمْ مِّنْكُمْ وَ لَا مِنْهُمْ١ۙ وَ یَحْلِفُوْنَ عَلَى الْكَذِبِ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ﴿14﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تم نے دیکھا نہیں
    2. اِلَىطرف
    3. الَّذِيْنَان لوگوں کے
    4. تَوَلَّوْا قَوْمًاجنہوں نے دوست بنایا ایک قوم کو
    5. غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْغضب ناک ہو اللہ ان پر
    6. مَا هُمْ مِّنْكُمْنہیں وہ تم میں سے
    7. وَلَا مِنْهُمْاور نہ ان میں سے
    8. وَيَحْلِفُوْنَاور وہ قسمیں کھاتے ہیں
    9. عَلَي الْكَذِبِجھوٹ پر
    10. وَهُمْ يَعْلَمُوْنَاور وہ جانتے ہیں
    کیا تم نے دیکھا نہیں اُن لوگوں کو جنہوں نے دوست بنایا ہے ایک ایسے گروہ کو جو اللہ کا مغضوب ہے؟ وہ نہ تمہارے ہیں نہ اُن کے، اور وہ جان بوجھ کر جھوٹی بات پر قسمیں کھاتے ہیں
  15. اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا١ؕ اِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿15﴾

    1. اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْتیار کیا اللہ نے ان کے لیے
    2. عَذَابًاعذاب
    3. شَدِيْدًاشدید۔ سخت
    4. اِنَّهُمْبیشک وہ
    5. سَآءَبرا ہے
    6. مَا كَانُوْاجو کچھ وہ ہیں
    7. يَعْمَلُوْنَوہ عمل کرتے
    اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے، بڑے ہی برے کرتوت ہیں جو وہ کر رہے ہیں
  16. اِتَّخَذُوْۤا اَیْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ﴿16﴾

    1. اِتَّخَذُوْٓاانہوں نے بنا لیا
    2. اَيْمَانَهُمْاپنی قسموں کو
    3. جُنَّةًڈھال
    4. فَصَدُّوْاتو انہوں نے روک دیا
    5. عَنْسے
    6. سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے (سے)
    7. فَلَهُمْتو ان کے لیے
    8. عَذَابٌ مُّهِيْنٌعذاب ہے رسوا کرنے والا
    اُنہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے جس کی آڑ میں وہ اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکتے ہیں، اِس پر ان کے لیے ذلت کا عذاب ہے
  17. لَنْ تُغْنِیَ عَنْهُمْ اَمْوَالُهُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ؕ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ﴿17﴾

    1. لَنْ تُغْنِيَہرگز کام نہ آئیں گے
    2. عَنْهُمْان کو
    3. اَمْوَالُهُمْان کے مال
    4. وَلَآ اَوْلَادُهُمْاور نہ ان کی اولاد
    5. مِّنَ اللّٰهِاللہ سے
    6. شَيْئًاکچھ بھی
    7. اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِیہی لوگ آگ کے ساتھی ہیں
    8. هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَوہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں
    اللہ سے بچانے کے لیے نہ ان کے مال کچھ کام آئیں گے نہ ان کی اولاد وہ دوزخ کے یار ہیں، اسی میں وہ ہمیشہ رہیں گے
  18. یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا فَیَحْلِفُوْنَ لَهٗ كَمَا یَحْلِفُوْنَ لَكُمْ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ عَلٰى شَیْءٍ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ﴿18﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. يَبْعَثُهُمُ اللّٰهُاٹھائے گا ان کو اللہ
    3. جَمِيْعًاسب کے سب کو
    4. فَيَحْلِفُوْنَ لَهٗپھر وہ قسمیں کھائیں گے اس کے لیے
    5. كَمَا يَحْلِفُوْنَجیسا کہ وہ قسمیں کھاتے ہیں
    6. لَكُمْتمہارے لیے
    7. وَيَحْسَبُوْنَاور وہ سمجھتے ہیں
    8. اَنَّهُمْ عَلٰي شَيْءٍبیشک وہ اوپر ایک چیز کے ہیں
    9. اَلَآ اِنَّهُمْخبردار بیشک وہ
    10. هُمُ الْكٰذِبُوْنَوہی جھوٹے ہیں
    جس روز اللہ ان سب کو اٹھائے گا، وہ اس کے سامنے بھی اُسی طرح قسمیں کھائیں گے جس طرح تمہارے سامنے کھاتے ہیں اور اپنے نزدیک یہ سمجھیں گے کہ اس سے ان کا کچھ کام بن جائے گا خوب جان لو، وہ پرلے درجے کے جھوٹے ہیں
  19. اِسْتَحْوَذَ عَلَیْهِمُ الشَّیْطٰنُ فَاَنْسٰىهُمْ ذِكْرَ اللّٰهِ١ؕ اُولٰٓئِكَ حِزْبُ الشَّیْطٰنِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ الشَّیْطٰنِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ﴿19﴾

    1. اِسْتَحْوَذَغالب آگیا۔ گھیر لیا۔ احاطہ کرلیا
    2. عَلَيْهِمُان پر
    3. الشَّيْطٰنُشیطان نے
    4. فَاَنْسٰىهُمْ ذِكْرَ اللّٰهِتو اس نے بھلا دیا ان کو اللہ کا ذکر
    5. اُولٰٓئِكَ حِزْبُیہی لوگ گروہ ہیں
    6. الشَّيْطٰنِشیطان کا
    7. اَلَآخبردار
    8. اِنَّ حِزْبَ الشَّيْطٰنِبیشک گروہ شیطان کا
    9. هُمُ الْخٰسِرُوْنَوہ خسارہ پانے والے ہیں
    شیطان اُن پر مسلط ہو چکا ہے اور ا ُس نے خدا کی یاد اُن کے دل سے بھلا دی ہے وہ شیطان کی پارٹی کے لوگ ہیں خبردار ہو، شیطان کی پارٹی والے ہی خسارے میں رہنے والے ہیں
  20. اِنَّ الَّذِیْنَ یُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗۤ اُولٰٓئِكَ فِی الْاَذَلِّیْنَ﴿20﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ
    3. يُحَآدُّوْنَ اللّٰهَجو مقابلہ کرتے ہیں اللہ کا
    4. وَرَسُوْلَهٗٓاور اس کے رسول کا
    5. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    6. فِي الْاَذَلِّيْنَسب سے ذلیل ترین (مخلوق) میں سے ہیں
    یقیناً ذلیل ترین مخلوقات میں سے ہیں وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کرتے ہیں
  21. كَتَبَ اللّٰهُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِیْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ﴿21﴾

    1. كَتَبَ اللّٰهُلکھ دیا اللہ نے
    2. لَاَغْلِبَنَّالبتہ میں ضرور غالب آؤں گا
    3. اَنَا وَرُسُلِيْمیں اور میرے رسول
    4. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    5. قَوِيٌّقوت والا
    6. عَزِيْزٌزبردست ہے
    اللہ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب ہو کر رہیں گے فی الواقع اللہ زبردست اور زور آور ہے
  22. لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوْنَ مَنْ حَآدَّ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَوْ كَانُوْۤا اٰبَآءَهُمْ اَوْ اَبْنَآءَهُمْ اَوْ اِخْوَانَهُمْ اَوْ عَشِیْرَتَهُمْ١ؕ اُولٰٓئِكَ كَتَبَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُ١ؕ وَ یُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ١ؕ اُولٰٓئِكَ حِزْبُ اللّٰهِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠ع﴿22﴾

    1. لَا تَجِدُ قَوْمًانہ تم پاؤ گے ایک قوم کو
    2. يُّؤْمِنُوْنَ باللّٰهِجو ایمان رکھتی ہو اللہ پر
    3. وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِاور یوم آخرت پر
    4. يُوَآدُّوْنَوہ محبت رکھتے ہوں اس سے
    5. مَنْ حَآدَّ اللّٰهَجس نے مخالفت کی اللہ کی
    6. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کی
    7. وَلَوْ كَانُوْٓا اٰبَآءَهُمْاور اگرچہ ہوں وہ ان کے آباؤ اجداد
    8. اَوْ اَبْنَآءَهُمْیا ان کے بیٹے
    9. اَوْ اِخْوَانَهُمْیا ان کے بھائی
    10. اَوْ عَشِيْرَتَهُمْیا ان کے اہل خاندان
    11. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    12. كَتَبَاس نے واضح کردیا۔ لکھ دیا
    13. فِيْ قُلُوْبِهِمُان کے دلوں میں
    14. الْاِيْمَانَایمان
    15. وَاَيَّدَهُمْاور تائید کی ان کی
    16. بِرُوْحٍساتھ ایک روح کے
    17. مِّنْهُاس سے
    18. وَيُدْخِلُهُمْاور وہ داخل کرے گا ان کو
    19. جَنّٰتٍباغوں میں
    20. تَجْرِيْبہتی ہیں
    21. مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُان کے نیچے سے نہریں
    22. خٰلِدِيْنَ فِيْهَاہمیشہ رہنے والے ہیں ان میں
    23. رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْراضی ہوگیا اللہ ان سے
    24. وَرَضُوْااور وہ راضی ہوگئے
    25. عَنْهُاس سے
    26. اُولٰٓئِكَ حِزْبُ اللّٰهِیہی لوگ اللہ کا گروہ ہیں
    27. اَلَآسنو
    28. اِنَّ حِزْبَ اللّٰهِبیشک اللہ کا گروہ
    29. هُمُ الْمُفْلِحُوْنَوہی ہیں جو فلاح پانے والے ہیں
    تم کبھی یہ نہ پاؤ گے کہ جو لوگ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں وہ اُن لوگوں سے محبت کرتے ہوں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی ہے، خواہ وہ اُن کے باپ ہوں، یا اُن کے بیٹے، یا اُن کے بھائی یا اُن کے اہل خاندان یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان ثبت کر دیا ہے اور اپنی طرف سے ایک روح عطا کر کے ان کو قوت بخشی ہے وہ ان کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے وہ اللہ کی پارٹی کے لوگ ہیں خبردار رہو، اللہ کی پارٹی والے ہی فلاح پانے والے ہیں