Fi-Zilal-al-Quran - Al-Muminoon : 47
فَقَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لِبَشَرَیْنِ مِثْلِنَا وَ قَوْمُهُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَۚ
فَقَالُوْٓا : پس انہوں نے کہا اَنُؤْمِنُ : کیا ہم ایمان لے آئیں لِبَشَرَيْنِ : دو آدمیوں پر مِثْلِنَا : اپنے جیسا وَقَوْمُهُمَا : اور ان کی قوم لَنَا : ہماری عٰبِدُوْنَ : بندگی (خدمت) کرنے والے
کہنے لگے کہ کیا ہم اپنے جیسے دو شخصوں پر ایمان لائیں ؟ حالانکہ خود ان کی قوم (بھی) ہمارے ماتحت 1 ہے۔
یہاں بھی انکار کے لیے دلیل انہوں نے حضرت موسیٰ و ہارون (علیہما السلام) کی بشریت ہی پیش کی اور اسی بشریت کی تاکید کے لیے انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اسی قوم کے افراد ہیں جو ہماری غلام ہے۔
Top