Urwatul-Wusqaa - Al-Muminoon : 47
فَقَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لِبَشَرَیْنِ مِثْلِنَا وَ قَوْمُهُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَۚ
فَقَالُوْٓا : پس انہوں نے کہا اَنُؤْمِنُ : کیا ہم ایمان لے آئیں لِبَشَرَيْنِ : دو آدمیوں پر مِثْلِنَا : اپنے جیسا وَقَوْمُهُمَا : اور ان کی قوم لَنَا : ہماری عٰبِدُوْنَ : بندگی (خدمت) کرنے والے
وہ کہنے لگے کیا ہم اپنی ہی طرح کے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں ؟ حالانکہ ان کی قوم ہمارے آگے جھکی ہوئی اور ہماری پرستار ہے ؟
فرعون اور اس کے دربایوں نے کہا اچھا ہم ان دو انسانوں کو نبی و رسول مان لیں ؟ 47۔ موسیٰ اور ہارون تو ہماری ہی طرح کے دو انسان ہیں اور پھر کیا ہم اپنے جیسے انسانوں کو نبی ورسول مان کر ان پر ایمان لے آئیں حالانکہ اس پر تعجب بالائے تعجب یہ ہے کہ وہ خود اور اس کی پوری قوم تو ہماری غلام ہے تو کیا ہم ان غلاموں کو اپنا آقا اور سردار مان لیں یہ تو وہی بات ہوئی کہ الٹے بانس بریلی کو ، کیا ہم اور کیا موسیٰ اور اس کی قوم کے لوگ ہمیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ موسیٰ کی مت ماری گئی ہے اس لئے اس نے نبی ورسول ہونے کا دعوی کیا ہے ۔
Top