Al-Quran-al-Kareem - Al-Mulk : 18
وَ لَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ
وَلَقَدْ : اور البتہ تحقیق كَذَّبَ : جھٹلایا الَّذِيْنَ : ان لوگوں نے مِنْ قَبْلِهِمْ : جو ان سے پہلے تھے فَكَيْفَ : تو کس طرح كَانَ نَكِيْرِ : تھی پکڑ میری
اور بلاشبہ یقینا ان لوگوں نے (بھی) جھٹلایا جو ان سے پہلے تھے، پھر کس طرح تھا میرا سزا دینا ؟
وَلَقَدْ کَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ۔۔۔۔: تاریخ سے عبرت حاصل کرنے کے لیے پہلے لوگوں کا خیال دیکھ لو۔ عرب میں عاد وثمود ، فرعون و قارون اور قوم لوط و شعیب کے واقعات معروف تھے۔
Top