Anwar-ul-Bayan - Al-Baqara : 12
اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُوْنَ وَ لٰكِنْ لَّا یَشْعُرُوْنَ
اَلَا : سن رکھو إِنَّهُمْ : بیشک وہ هُمُ الْمُفْسِدُونَ : وہی فساد کرنے والے وَلَٰكِنْ : اور لیکن لَا يَشْعُرُونَ : نہیں سمجھتے
دیکھو ! یہ بلاشبہ مفسد ہیں لیکن خبر نہیں رکھتے
(2:12) الا۔ خبردار ہوجاؤ، سن لو، جان لو، حرف تنبیہ ہے۔ ھم المفسدون۔ ھم۔ ضمیر جمع مذکر غائب، تاکید کے لئے ہے۔ المفسدون۔ اسم فاعل کا صیغہ جمع مذکر ہے۔ المفسد۔ واحد۔ فساد ڈالنے والے۔ بگاڑ کرنے والے (بےشک) یہی فساد ڈالنے والے ہیں ۔ لا یشعرون ۔ مضارع منفی جمع مذکر غائب، وہ شعور نہیں رکھتے ہیں۔ وہ سمجھتے نہیں ہیں، نیز ملاحظہ ہو
Top