Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 19
وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِیْ فَعَلْتَ وَ اَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ
وَفَعَلْتَ : اور تونے کیا فَعْلَتَكَ : اپنا (وہ) کام الَّتِيْ فَعَلْتَ : جو تونے کیا وَاَنْتَ : اور تو مِنَ : سے الْكٰفِرِيْنَ : ناشکرے
اور تم نے ایک اور کام کیا تھا جو کیا تم ناشکرے معلوم ہوتے ہو
(26:19) فعلتک : فعلۃ بمعنی فعل فعل سے مصدر ہے۔ فعل و فعلۃ ایک کام ۔ مرۃ۔ مضاف ہے ک ضمیر واحد مذکر حاضر مضاف الیہ۔ تیرا ایک کام ، تیرا ایک فعل ۔ فعلت فعلتک التی فعلت یعنی تیرا ایک فعل بھی ہے جو تو نے کیا تھا ۔ تو نے اپنی ایک اور حرکت بھی کی تھی۔ (اشارہ ہے قبطی کے قتل کی طرف) ۔ کفرین۔ ناشکر گزار۔ احسان فراموش۔ اور جگہ قرآن مجید میں ہے لیبلونی اشکر ام اکفر (27:40) تاکہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا کفران نعمت کرتا ہوں۔
Top