Anwar-ul-Bayan - Al-Fath : 17
لَیْسَ عَلَى الْاَعْمٰى حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْمَرِیْضِ حَرَجٌ١ؕ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ وَ مَنْ یَّتَوَلَّ یُعَذِّبْهُ عَذَابًا اَلِیْمًا۠   ۧ
لَيْسَ : نہیں عَلَي الْاَعْمٰى : اندھے پر حَرَجٌ : کوئی تنگی (گناہ) وَّلَا : اور نہیں عَلَي الْاَعْرَجِ : لنگڑے پر حَرَجٌ : کوئی گناہ وَّلَا : اور نہ عَلَي الْمَرِيْضِ : مریض پر حَرَجٌ ۭ : کوئی گناہ وَمَنْ : اور جو يُّطِعِ اللّٰهَ : اطاعت کریگا اللہ کی وَرَسُوْلَهٗ : اور اسکے رسول کی يُدْخِلْهُ : وہ داخل کریگا اسے جَنّٰتٍ : باغات تَجْرِيْ : بہتی ہیں مِنْ تَحْتِهَا : ان کے نیچے الْاَنْهٰرُ ۚ : نہریں وَمَنْ يَّتَوَلَّ : اور جو پھر جائے گا يُعَذِّبْهُ : وہ عذاب دے گا اسے عَذَابًا اَلِيْمًا : عذاب دردناک
نہ تو اندھے پر گناہ ہے (کہ سفر جنگ سے) پیچھے رہ جائے اور نہ لنگڑے پر گناہ ہے اور نہ بیمار پر گناہ ہے اور جو شخص خدا اور اسکے پیغمبر کے فرمان پر چلے گا خدا اس کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں اور جو روگردانی کرے گا اسے بڑے دکھ کی سزا دے گا
(48:17) اعمی : اندھا۔ عمی سے جس کے معنی بینائی کے مفقود ہوجانے کے ہیں صفت مشبہ کا صیغہ ہے بینائی دل کی جاتی رہے یا آنکھوں کی دونوں کے لئے عمی کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ حرج۔ تنگی۔ مضائقہ۔ گناہ اصل میں تو حرج کے معنی کسی چیز کے مجتمع ہونے کی جگہ کے ہیں اور ایک جگہ جمع ہونے میں چونکہ تنگی کا تصور موجود ہے اس لئے تنگی اور گناہ کو حرج کہا جاتا ہے۔ لیس علی الاعمی حرج اندھے پر کوئی گناہ نہیں مطلب یہ کہ جو اندھا ہو (یا اسے کوئی اور صحیح عذر مانع ہو) تو اس کے لئے جہاد میں شریک نہ ہونے پر کوئی گناہ نہیں ہے۔ الا عرج۔ لنگڑا۔ ح ر ج مادہ۔ عروج (باب سمع) مصدر۔ بمعنی ہموار زمین پر ایسے چلنا جیسے کوئی شخص سیڑھیاں چڑھ رہا ہو۔ عرج یعرج مستقل طور پر لنگڑا ہونا۔ اسی مصدر سے باب نصر سے بمعنی اور چڑھنا آتا ہے جیسے تعرج الملئکۃ والروح الیہ (70:4) جس کی طرف روح (الامین) اور فرشتے چڑھتے ہیں۔ ومن ۔۔ ورسولہ جملہ شرط یدخلہ ۔۔ الانھر۔ جواب شرط۔ تجری من تحتھا الانھر : جنت کی تعریف ہے ومن یتول : واؤ عاطفہ۔ من یتول جملہ شرط ہے۔ یتول مضارع مجزوم (بوجہ جواب شرط) واحد مذکر غائب تولی (تفعل) مصدر۔ اصل میں یتولی تھا۔ تعدیہ بہ عن مقدرہ ہے اور جو روگردانی کرے گا۔ یعذبہ عذابا الیمان جملہ جواب شرط ۔ اس کو وہ (اللہ) دردناک عذاب دیگا۔
Top