Anwar-ul-Bayan - Al-Maaida : 30
فَطَوَّعَتْ لَهٗ نَفْسُهٗ قَتْلَ اَخِیْهِ فَقَتَلَهٗ فَاَصْبَحَ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ
فَطَوَّعَتْ : پھر راضی کیا لَهٗ : اس کو نَفْسُهٗ : اس کا نفس قَتْلَ : قتل اَخِيْهِ : اپنے بھائی فَقَتَلَهٗ : سو اس نے اس کو قتل کردیا فَاَصْبَحَ : تو ہوگیا وہ مِنَ : سے الْخٰسِرِيْنَ : نقصان اٹھانے والے
مگر اس کے نفس نے اس کو بھائی کے قتل ہی کی ترغیب دی تو اسے قتل کردیا اور خسارہ اٹھانے والوں میں ہوگیا۔
(5:30) طوعت۔ ماضی واحد مؤنث غائب۔ تطویع (تفعیل) سے اس (کے نفس) نے رغبت دلائی۔ اس نے راضی کرلیا۔ اس نے آمادہ کرلیا۔ اس نے آسان کردیا۔ اس کے نفس نے تسویل و ترغیب سے اس پر آمادہ کرلیا اور وہ اس کام کے کرنے پر رضا مند ہوگیا ۔
Top