Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 147
وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ لِقَآءِ الْاٰخِرَةِ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ١ؕ هَلْ یُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۠   ۧ
وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ كَذَّبُوْا : جھٹلایا بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیات کو وَلِقَآءِ : اور ملاقات الْاٰخِرَةِ : حَبِطَتْ : ضائع ہوگئے اَعْمَالُهُمْ : ان کے عمل هَلْ : کیا يُجْزَوْنَ : وہ بدلہ پائیں گے اِلَّا : مگر مَا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو اور یوم آخرت کے پیش آنے کو جھٹلایا تو ان کے تمام اعمال نیست و نابود ہوگئے اور ایسے لوگوں کو وہی سزا دی جائے گی جو کچھ وہ کیا کرتے تھے
147 اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو اور آخرت کی ملاقات اور یوم آخرت کے پیش آنے کو جھٹلایا تو ان کے تمام اعمال اکارت ہوئے اور ان کی سب محنتیں اور کوششیں برباد ہوئیں اور ان لوگوں کو وہی سزا دی جائے گی اور وہی بدلہ ملے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔ یعنی چونکہ آخرت کو مانتے نہ تھے اس لئے کوئی عمل ثواب کی امید پر نہ کرتے تھے اگر کوئی عمل اچھا کیا بھی تو اس کا پھل دنیا میں مل چکا وہاں کچھ بھی نہیں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں الواح دیکر یہ بھی فرمایا کہ قوم کو تقلید کرو کہ عمل کریں اور یہ بھی فرمایا جو بےانصاف ہیں اور حق پرست نہیں ان کے دل میں پھیر دوں گا اس پر عمل نہ کریں گے یعنی ہدایت اور ضلالت دونوں اس کی طرف سے ہے اسی طرح بہشت و دوزخ۔ 12 اعمال کے بارے میں حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی ان حکموں کی توفیق نہ ہوگی اور جو اپنی عقل سے کریں گے وہ قبول نہ ہوگا۔
Top