Ashraf-ul-Hawashi - Al-Ghaafir : 70
الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِالْكِتٰبِ وَ بِمَاۤ اَرْسَلْنَا بِهٖ رُسُلَنَا١ۛ۫ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَۙ
الَّذِيْنَ : جن لوگوں نے كَذَّبُوْا : جھٹلایا بِالْكِتٰبِ : کتاب کو وَبِمَآ : اور اس کو جو اَرْسَلْنَا : ہم نے بھیجا بِهٖ : اسکے ساتھ رُسُلَنَا ڕ : اپنے رسول فَسَوْفَ : پس جلد يَعْلَمُوْنَ : وہ جان لیں گے
جنہوں نے کتاب (قرآن) کو جھٹلایا اور ان باتوں کو ہی جھٹلایا) جو3 ہم نے اپنے پیغمبروں کو دے کر بھیجیں تو آگے چل کر ان لوگوں کو (اپنے جھٹلانے کا نتیجہ) معلوم ہوجائیگا
3 یعنی ان کتابوں کو جو پہلے انبیاء پر نازل ہوئیں۔ یہ مطلب اس صورت میں ہے جب ” الکتاب “ سے مراد قرآن لیا جائے اور اگر اس سے مراد جنس کتاب ہو تو مطلب یہ ہوگا کہ ” جنہوں نے ہماری کتابوں کو جھٹلایا اور اس ( شریعت یا سنت) کو بھی جھٹلایا ہے جسے دے کر ہم نے اپنے ” پیغمبروں کو بھیجا “۔ ( شوکانی)
Top