Tafseer-e-Majidi - At-Tawba : 119
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوا : جو لوگ ایمان لائے (مومن) اتَّقُوا اللّٰهَ : ڈرو اللہ سے وَكُوْنُوْا : اور ہوجاؤ مَعَ : ساتھ الصّٰدِقِيْنَ : سچے لوگ
اے اہل ایمان ! خدا سے ڈرتے رہو اور راستبازوں کے ساتھ رہو۔
آیت نمبر 119: یآ یھا الذین امنوا اتقوا اللہ وکونوا مع الصدقین “ نافع (رح) فرماتے ہیں کہ محمد ﷺ اور آپ (علیہ السلام) کے صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے ساتھ ہو جائو اور سعید بن جبیر ؓ فرماتے ہیں کہ ابوبکر اور عمر ؓ کے ساتھ ہو جائو اور ابن جریج (رح) فرماتے ہیں کہ مہاجرین مراد ہیں اللہ تعالیٰ کے قول ” للفقراء المھاجرین “ سے ” اولئک ھم الصادقون “ تک کی وجہ سے۔ اور ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ ان لوگوں کے ساتھ ہو جائو جن کی نیتیں سچی ہیں اور دل اور عمل سیدھے ہیں اور رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تبوک کی طرف اخلاص نیت کے ساتھ نکلے اور بعض نے کہا ا ن لوگوں کے ساتھ ہو جائو جنہوں نے گناہ کا اعتراف کرنے میں سچ بولا اور جھوٹے عذر نہیں کیے اور ابن مسعود ؓ پڑھتے تھے ” وکونوا مع الصادقین “ اور ابن مسعود ؓ فرماتے ہیں کہ جھوٹ نہ سنجیدگی میں درست ہے اور نہ مذاق میں اور تم میں سے کوئی اپنے بچے سے ایسا وعدہ نہ کرے کہ پھر اس کو پورا نہ کرسکے۔ اگر سچا ہو تو یہ آیت پڑھو ” کونوا مع الصادقین “
Top