Tafseer-e-Baghwi - Al-Anbiyaa : 23
لَا یُسْئَلُ عَمَّا یَفْعَلُ وَ هُمْ یُسْئَلُوْنَ
لَا يُسْئَلُ : اس سے باز پرس نہیں کرتے عَمَّا : اس سے جو يَفْعَلُ : وہ کرتا ہے وَهُمْ : اور (بلکہ) وہ يُسْئَلُوْنَ : باز پرس کیے جائیں گے
وہ جو کام کرتا ہے اس کی پرسش نہیں ہوگی اور (جو کام یہ لوگ کرتے ہیں اس کی) ان سے پرسش ہوگی
23۔ لایسئل عمایفعل، وہ اپنی مخلوق پر حاکم ہے کیونکہ وہ رب ہے دونوں جہانوں کا پالنے والا ہے۔ اس لیے اس سے نہیں پوچھاجائے گا، وھم یسئلون ، اور مخلوقات سے پوچھاجائے گا، ان کے اعمال و افعال کے بارے میں کیوں کہ وہ اس کے بندے ہیں۔
Top