Tafseer-e-Majidi - Al-Anbiyaa : 23
لَا یُسْئَلُ عَمَّا یَفْعَلُ وَ هُمْ یُسْئَلُوْنَ
لَا يُسْئَلُ : اس سے باز پرس نہیں کرتے عَمَّا : اس سے جو يَفْعَلُ : وہ کرتا ہے وَهُمْ : اور (بلکہ) وہ يُسْئَلُوْنَ : باز پرس کیے جائیں گے
اور جو کچھ بھی کرے اس سے کچھ باز پرس نہیں کی جاسکتی، اور اوروں سے باز پرس کی جاتی ہے،29۔
29۔ اس میں ان مشرک قوموں کا رد آگیا جو خدا کو بھی محدود الاختیار، محدود القوی مانتے ہیں، یونان کے مشرک فلاسفہ کا یہی مذہب ہوا ہے۔ ملاحظہ ہو حاشیہ تفسیر انگریز ی۔ ہندوستان میں عقیدہ ” کرم “ کے ماننے والوں کا بھی یہی خیال ہے۔
Top