Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 13
وَ یَضِیْقُ صَدْرِیْ وَ لَا یَنْطَلِقُ لِسَانِیْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ
وَيَضِيْقُ : اور تنگ ہوتا ہے صَدْرِيْ : میرا سینہ (دل) وَلَا يَنْطَلِقُ : اور نہیں چلتی لِسَانِيْ : میری زبان فَاَرْسِلْ : پس پیغام بھیج اِلٰى : طرف هٰرُوْنَ : ہارون
اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان رکتی ہے تو ہارون کو حکم بھیج کے میرے ساتھ چلیں
13۔ ویضیق صدری، ان کی تکذیب کے باعث، ولاینطلق لسانی، اور میری زبان میں گرہ کی وجہ سے یعقوب نے یضیق اور ولاینطلق دونوں قافوں کے نصب کے ساتھ پڑھا ہے ۔ دوسرے قراء نے ان دونوں کے رفع کے ساتھ پڑھا ہے۔ فارسل الی ہارون، تاکہ وہ میراوزیر بھی ہو اور تبلیغ رسالت میں میرا مددگار بھی ہو۔
Top