Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 13
وَ یَضِیْقُ صَدْرِیْ وَ لَا یَنْطَلِقُ لِسَانِیْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ
وَيَضِيْقُ : اور تنگ ہوتا ہے صَدْرِيْ : میرا سینہ (دل) وَلَا يَنْطَلِقُ : اور نہیں چلتی لِسَانِيْ : میری زبان فَاَرْسِلْ : پس پیغام بھیج اِلٰى : طرف هٰرُوْنَ : ہارون
اور میرا دل رکتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی لہٰذا آپ ہارون (علیہ السلام) پر بھی وحی بھیج دیجئے
(13) اور میرا دل گھٹنے لگتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی لہٰذا آپ ہارون (علیہ السلام) پر وحی بھیج دیجئے یعنی زبان میں روانی نہیں ہے زبان اٹکتی ہے تو دل الجھتا اور رکتا ہے پھر فرعون کے آدمی جھٹلا دیں گے تو طبعاً طبیعت اور گھٹے گی اس لئے آپ ہارون (علیہ السلام) کو میری مدد کے لئے پیغام دے کر نبی بنادیجئے تاکہ وہ میرے ہمراہ رہے اور میرا مشیرو معین ہو۔
Top