Tafseer-e-Baghwi - Aal-i-Imraan : 163
هُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ
ھُمْ : وہ۔ ان دَرَجٰتٌ : درجے عِنْدَ : پاس اللّٰهِ : اللہ وَاللّٰهُ : اور اللہ بَصِيْرٌ : دیکھنے ولا بِمَا : جو يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے ہیں
ان لوگوں کے خدا کے ہاں (مختلف اور متفاوت) درجے ہیں اور خدا ان کے سب اعمال کو دیکھ رہا ہے
163۔ (آیت)” ھم درجات عنداللہ “۔ اللہ کے ہاں ان کے درجات مختلف ہیں ، حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ جنہوں نے اللہ کی رضا کی پیروی کی اور جو اللہ کی ناراضگی کے ساتھ لوٹا تو ان دونوں کے درجات اللہ کے ہاں مختلف ہیں جس نے اللہ کی رضا مندی کی اسے ثواب عظیم سے نوازا گیا اور جس نے اللہ کی ناراضگی کی اتباع کی اسے دردناک عذاب ملا۔ (آیت)” واللہ بصیر بما یعملون “۔
Top