Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shura : 9
اَللّٰهُ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ وَ الْمِیْزَانَ١ؕ وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِیْبٌ
اَللّٰهُ الَّذِيْٓ : اللہ وہ ذات ہے اَنْزَلَ الْكِتٰبَ بالْحَقِّ : جس نے نازل کی کتاب حق کے ساتھ وَالْمِيْزَانَ : اور میزان کو وَمَا يُدْرِيْكَ : اور کیا چیز بتائے تجھ کو لَعَلَّ السَّاعَةَ : شاید کہ قیامت قَرِيْبٌ : قریب ہی ہو
اور اگر خدا چاہتا تو ان کو ایک ہی جماعت کردیتا لیکن وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کا نہ کوئی یار ہے نہ مددگار
تفسیر 8، ولوشاء اللہ لجعلم امۃ واحدۃ، ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ ایک دین پر اور مقاتل (رح) فرماتے ہیں خہ ملت اسلام پر جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا قول، ولوشاء اللہ لجعلھم علی الھدی، ہے۔ ، ولکن یدخل من یشاء فی رحمتہ، دین اسلام میں ، والظالمون، کافر لوگ ، مالھم من ولی، جوان سے عذاب ہٹائے۔ ، ولا نصیر، جوان کو آگ سے بچائے۔
Top