Tafseer-e-Baghwi - Al-An'aam : 46
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَخَذَ اللّٰهُ سَمْعَكُمْ وَ اَبْصَارَكُمْ وَ خَتَمَ عَلٰى قُلُوْبِكُمْ مَّنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِهٖ١ؕ اُنْظُرْ كَیْفَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ ثُمَّ هُمْ یَصْدِفُوْنَ
قُلْ : آپ کہ دیں اَرَءَيْتُمْ : بھلا تم دیکھو اِنْ : اگر اَخَذَ اللّٰهُ : لے (چھین لے) اللہ سَمْعَكُمْ : تمہارے کان وَاَبْصَارَكُمْ : اور تمہاری آنکھیں وَخَتَمَ : اور مہر لگادے عَلٰي : پر قُلُوْبِكُمْ : تمہارے دل مَّنْ : کون اِلٰهٌ : معبود غَيْرُ : سوائے اللّٰهِ : اللہ يَاْتِيْكُمْ : تم کو لا دے بِهٖ : یہ اُنْظُرْ : دیکھو كَيْفَ : کیسے نُصَرِّفُ : بدل بدل کر بیان کرتے ہیں الْاٰيٰتِ : آیتیں ثُمَّ : پھر هُمْ : وہ يَصْدِفُوْنَ : کنارہ کرتے ہیں
(ان کافروں سے) کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا تمہارے کان اور آنکھوں چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دے تو خدا کے سوا کونسا معبود ہے جو تمہیں یہ نعمتیں پھر بخشے ؟ دیکھو ہم کس کس طرح اپنی آیتیں بیان کرتے ہیں پھر بھی یہ لوگ روگردنی کرتے ہیں۔
-46 (قل ارئیتم) اے مشرکو ! (ان اخذ اللہ سمعکم) حتی کہ تم کچھ بھی نہ سن سکو (وابصارکم) حتی کہ بالکل کوئی چیز نہ دیکھ سکو (وختم علی قلوبکم) حتی کہ تم کچھ بھی نہ سمجھ سکو اور دنیا کی جن چیزوں میں مہارت ہے ان کو بھی نہ پہچان سکو (من الہ غیر اللہ باتیکم بہ) سوال۔ یاتیکم بہ فرمایا بہ میں ہ ضمیر مفرد ہے جبکہ ماقبل میں کان ، آنکھ، عقل، تین اشیاء کا ذکر ہے۔ ضمیر اور مرجع میں مطابقت نہیں۔ جواب۔ یہ المذکور کی تاویل میں ہے کہ ان میں سے ایک چیز بھی چلی جائے تو وہ بھی کوئی نہیں لاسکتا۔ جواب۔ ہ ضمیر کا مرجع سمع کی طرف راجع ہے جو اولاً ذکر کیا ہے باقی اس کے تحت شامل ہیں جیسا کہ اس آیت میں ہے (واللہ و رسولہ احق ان یرضوہ) یہاں پر ضمیر ہ واحد ہے جبکہ ماقبل مرجع اللہ اور رسول دو ہیں لیکن یہاں پر ہ کا مرجع اللہ تعالیٰ ہیں اور اللہ کی رضا میں رسول کی رضا کو شامل کیا گیا (انظر کیف نصرف الایت ثم ھم یصدقون) ہم نبوۃ (توحید) دلیل کے لئے کیا کیا علامات بیان کرتے ہیں۔ تکذیب کرنے والے اس سے اعراض کرتے ہیں۔
Top