Bayan-ul-Quran - Al-Ghaafir : 52
یَوْمَ لَا یَنْفَعُ الظّٰلِمِیْنَ مَعْذِرَتُهُمْ وَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ
يَوْمَ : جس دن لَا يَنْفَعُ : نفع نہ دے گی الظّٰلِمِيْنَ : جمع ظالم مَعْذِرَتُهُمْ : ان کی عذر خواہی وَلَهُمُ : اور ان کے لیے اللَّعْنَةُ : لعنت وَلَهُمْ : اور ان کے لیے سُوْٓءُ الدَّارِ : برا گھر (ٹھکانا)
جس دن کہ ظالموں (یعنی کافروں) کو ان کی معذرت کچھ نفع نہ دے گی (ف 5) اور انکے لیے لعنت ہوگی اور ان کے لیے اس عالم میں خرابی ہوگی۔ (ف 6)
5۔ یعنی اول تو کوئی معتد بہ معذرت نہ ہوگی، اور اگر کچھ حرکت مذبوحی کی طرف ہوئی تو وہ نافع نہ ہوگی۔ 6۔ پس اسی طرح آپ اور آپ کے اتباع بھی منصور ہوں گے، اور مخالفین مخذول و مقہور ہوں گے، تو آپ تسلی رکھیئے۔
Top