Tafseer-al-Kitaab - At-Taghaabun : 11
مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ یَهْدِ قَلْبَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ
مَآ اَصَابَ : نہیں پہنچتی مِنْ مُّصِيْبَةٍ : کوئی مصیبت اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ : مگر اللہ کے اذن سے وَمَنْ يُّؤْمِنْۢ : اور جو کوئی ایمان لاتا ہے بِاللّٰهِ : اللہ پر يَهْدِ قَلْبَهٗ : وہ رہنمائی کرتا ہے اس کے دل کی وَاللّٰهُ : اور اللہ بِكُلِّ شَيْءٍ : ہر چیز کو عَلِيْمٌ : جاننے والا ہے
کوئی مصیبت نہیں آتی مگر اللہ کے حکم سے اور جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہے اللہ اس کے دل کو (صبر ورضا کی) راہ دکھا دیتا ہے اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
[5] اور اللہ کا حکم بہرحال کسی نہ کسی مصلحت کی بناء پر ہوتا ہے جسے انسان نہ جانتا ہے نہ سمجھ سکتا ہے۔
Top