Dure-Mansoor - An-Nahl : 25
لِیَحْمِلُوْۤا اَوْزَارَهُمْ كَامِلَةً یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ١ۙ وَ مِنْ اَوْزَارِ الَّذِیْنَ یُضِلُّوْنَهُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَزِرُوْنَ۠   ۧ
لِيَحْمِلُوْٓا : انجام کار وہ اٹھائیں گے اَوْزَارَهُمْ : اپنے بوجھ (گناہ) كَامِلَةً : پورے يَّوْمَ الْقِيٰمَةِ : قیامت کے دن وَمِنْ : اور کچھ اَوْزَارِ : بوجھ الَّذِيْنَ : ان کے جنہیں يُضِلُّوْنَهُمْ : وہ گمراہ کرتے ہیں بِغَيْرِ عِلْمٍ : علم کے بغیر اَلَا : خوب سن لو سَآءَ : برا مَا يَزِرُوْنَ : جو وہ لاتے ہیں
تاکہ وہ قیامت کے دن اپنے بوجھ پورے پورے اٹھالیں اور ان لوگوں کے بوجھ بھی اٹھالیں جنہیں بغیر علم کے گمراہ کرتے ہیں، خبردار برا ہے وہ بوجھ جسے وہ اپنے اوپر لاد رہے ہیں۔
1:۔ ابن جریر۔ اور ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے اللہ تعالیٰ کے اس قول (آیت) ” لیحملوا اوزاھم کاملۃ یوم القیمۃ ومن اوزار الذین یضلونہم بغیر علم “ کے بارے میں روایت کیا کہ وہ اٹھائیں گے اپنے گناہوں کے ساتھ ان کے گناہوں کو بھی جن کو انہوں نے گمراہ کیا بغیر علم کے اور یہ اللہ تعالیٰ کے اس قول (آیت) ” واثقالا مع اثقالہم “ کی طرح ہے۔ 2:۔ ابن ابی شیبہ، ابن جریر، ابن منذر اور ابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” لیحملوا اوزاھم کاملۃ یوم القیمۃ “ سے مراد ہے کہ وہ اٹھائیں گے اپنے گناہ اور ان لوگوں کے گناہ جنہوں نے ان کی اطاعت کی اور یہ ہلکا نہ کیا جائے گا عذاب کچھ بھی ان لوگوں سے جنہوں نے ان کی اطاعت کی۔ گمراہی کی طرف بلانے والا دوسروں کے گناہ بھی اپنے سر لے گا : 3: ابن جریر، اور ابن ابی حاتم نے ربیع بن انس (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” لیحملوا اوزاھم کاملۃ یوم القیمۃ “ کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا جس نے گمراہی کی طرف بلایا اور اس کی تابعداری کی گئی تو اس پر ان لوگوں کا بھی گناہ ہوگا جنہوں نے اس کی تابعداری کی ان کے گناہوں میں کمی کئے بغیر اس جس نے ہدایت کی طرف بلایا اور اس کی تابعداری کی گئی تو ان سب لوگوں کا اجر اس کو ملے گا جنہوں نے اس کی تابعداری کی ان کے اجر میں کمی کئے بغیر۔ 4:۔ ابن جریر نے زید بن اسلم (رح) سے روایت کیا کہ انکو یہ بات پہنچی ہے کہ کافر کا عمل اس کے سامنے انتہائی بدصورت بنا کر پیش کیا جائے گا اور اس سے بدبو آرہی ہوگی وہ اس کے پہلو میں بیٹھ جائے گا جب وہ اس کو ڈرائے گا تو اس کا ڈرنا اور زیادہ ہوگا اور جب بھی وہ خوف کھائے گا تو اس کے خوف میں اضافہ ہوگا کافر کہے گا تو میرا برا ساتھ ہے تو کون ہے ؟ وہ کہے گا تو نے مجھے نہیں پہچانا وہ کہے گا نہیں وہ کہے گا میں تیرا عمل ہوں وہ برا تھا اس لئے تو مجھ کو برا دیکھ رہا ہے اور وہ بدبودار تھا اس لئے تو مجھ کو بدبودار دیکھ رہا ہے تو میری طرف جھک جاتا کہ میں تجھ پر سوار ہوجاوں تو بڑا عرصہ مجھ پر سوار رہا دنیا میں اب وہ اس پر سواری کرے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کے قول ہے (آیت) ” لیحملوا اوزاھم کاملۃ یوم القیمۃ “ (واللہ اعلم )
Top