Dure-Mansoor - Al-A'raaf : 11
وَ لَقَدْ خَلَقْنٰكُمْ ثُمَّ صَوَّرْنٰكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ١ۖۗ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ لَمْ یَكُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَ
وَلَقَدْ : اور البتہ خَلَقْنٰكُمْ : ہم نے تمہیں پیدا کیا ثُمَّ : پھر صَوَّرْنٰكُمْ : ہم نے تمہاری شکل و صورت بنائی ثُمَّ قُلْنَا : پھر ہم نے کہا لِلْمَلٰٓئِكَةِ : فرشتوں کو اسْجُدُوْا : سجدہ کرو لِاٰدَمَ : آدم کو فَسَجَدُوْٓا : تو انہوں نے سجدہ کیا اِلَّآ : سوائے اِبْلِيْسَ : ابلیس لَمْ يَكُنْ : وہ نہ تھا مِّنَ : سے السّٰجِدِيْنَ : سجدہ کرنے والے ؁
اور بلاشبہ ہم نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہاری صورتیں بنائیں۔ پھر ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو سو انہوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے، وہ سجدہ کرنے والوں میں نہیں تھا
(1) امام عبد الرزاق، عبد بن حمید، ابن جریر، ابن منذر، ابن ابی حاتم، ابو الشیخ نے، اور بیہقی نے شعب الایمان میں اور امام حاکم نے تصحیح بھی کی ہے۔ ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” ولقد خلقنکم ثم صورنکم “ سے مراد ہے کہ تم کو پیدا کیا مردوں کے صلبوں سے اور صورتیں بنائیں عورتوں کے رحموں میں بنائی گئیں۔ (2) امام فریابی نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے اس آیت کے بارے میں فرمایا کہ آدم کی پشت میں ان کو پیدا کیا گیا پھر رحموں میں تمہاری صورتیں بنائی گئیں۔ (3) امام ابن جریر اور ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ ” خلقنکم “ یعنی ہم نے آدم (علیہ السلام) کو پیدا فرمایا ” ثم صورنکم “ پھر اس کی اولاد کی (صورتیں بنائیں) (4) امام ابن ابی شیبہ، عبد بن حمید، ابن جریر، ابن منذر، ابن ابی حاتم اور ابو الشیخ نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” ولقد خلقنکم “ یعنی آدم کو پیدا فرمایا ” ثم صورنکم “ یعنی آدم (علیہ السلام) کی اولاد کی شکل و صورت بنائی۔ (5) امام عبد ابن حمید، ابن جریر اور ابن منذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” ولقد خلقنکم ثم صورنکم “ یعنی اللہ تعالیٰ نے آدم کو مٹی سے پیدا فرمایا پھر تمہاری صورتیں بنائی، تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں ایک پیدائش کے بعد دوسری پیدائش میں (پہلے) جما ہوا خون پھر گوشت کی بوٹی پھر ہڈی پھر ہڈیوں کو گوشت چڑھانا۔ (6) امام عبد الرزاق اور ابو الشیخ نے کلبی (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” ولقد خلقنکم ثم صورنکم “ یعنی انسانوں کو پیدا کیا گیا رحم میں پھر ان کی صورت بنائی گئی پھر ان کے کانوں کو ان کی آنکھوں کو اور ان کی انگلیوں کو شق کیا۔
Top