Jawahir-ul-Quran - Al-Anbiyaa : 53
قَالُوْا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا لَهَا عٰبِدِیْنَ
قَالُوْا : وہ بولے وَجَدْنَآ : ہم نے پایا اٰبَآءَنَا : اپنے باپ دادا لَهَا : انکے لیے۔ کی عٰبِدِيْنَ : پوجا کرنے والے
بولے ہم نے پایا اپنے باپ دادوں کو37 انہی کی پوجا کرتے
37:۔ مشرکین نے صاف اقرار کرلیا کہ ان کے پاس کوئی دلیل تو ہے نہیں بس انہوں نے اپنے باپ دادا کو ان تماثیل کی عبادت کرتے دیکھا اس لیے وہ بھی ان کی اندھی تقلید کرتے ہوئے ایسا کر رہے ہیں۔
Top