Jawahir-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 115
وَ مَا یَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ فَلَنْ یُّكْفَرُوْهُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالْمُتَّقِیْنَ
وَمَا : اور جو يَفْعَلُوْا : وہ کریں گے مِنْ : سے (کوئی) خَيْرٍ : نیکی فَلَنْ يُّكْفَرُوْهُ : تو ہرگز ناقدری نہ ہوگی اس کی وَاللّٰهُ : اور اللہ عَلِيْمٌ : جاننے والا بِالْمُتَّقِيْنَ : پرہیزگاروں کو
اور جو کچھ کریں گے وہ لوگ نیک کام اس کی ہرگز ناقدری نہ ہوگی173  اور اللہ کو خبر ہے پرہیز گاروں کی
173 ایمان لانے کے بعد وہ جو بھی نیک عمل بجا لائیں گے اس کے اجر وثواب سے وہ محروم نہیں رہیں گے بلکہ ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ ملے گا۔ اور ان کا سابقہ کفر اور ان کے گذشتہ برے اعمال اس پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ ای لن یحرموا ثوابہ البتۃ (روح ص 35 ج 4) وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ ٍ فَلَنْ تحجدو ثوابہ بل یشکر لکم وتجازون علیہ (قرطبی ص 177 ج 4) وَاللہُ عَلِیْمٌ بِالْمُتَّقِیْنَ ۔ پرہیز گار لوگ اللہ سے چھپے ہوئے نہیوں وہ ان کی نیکی اور پرہیز گاری کی ضرور جزاء ملے گا۔ اس میں متقین کے لیے اخروی جزا کا وعدہ ہے۔ ومعنی علیھم بھم انہ مجازیھم علی تقواھم وفی ذالک وعد للمقتین ووعید للمفرطین (بحر ص 36 ج 3) ۔
Top