Jawahir-ul-Quran - Adh-Dhaariyat : 46
وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ۠   ۧ
وَقَوْمَ نُوْحٍ : اور قوم نوح مِّنْ قَبْلُ ۭ : اس سے قبل اِنَّهُمْ كَانُوْا : بیشک وہ تھے قَوْمًا فٰسِقِيْنَ : فاسق لوگ
اور ہلاک کیا15 نوح کی قوم کو اس سے پہلے تحقیق وہ تھے لوگ نافرمان
15:۔ ” وقوم نوح۔ الایۃ “ یہ تخویف دنیوی کا پانچواں نمونہ ہے۔ ” قوم نوح “ فعل مقدر کا مفعول ہے۔ ای واھلکنا قوم نوح۔ (مظہری ج 9 ص 89) ۔ اور ان تمام سرکش قوموں سے پہلے قوم نوح کو ہلاک کیا وہ لوگ بھی سرکش اور خدا کے باغی اور نافرمان تھے۔
Top