Madarik-ut-Tanzil - Adh-Dhaariyat : 46
وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ۠   ۧ
وَقَوْمَ نُوْحٍ : اور قوم نوح مِّنْ قَبْلُ ۭ : اس سے قبل اِنَّهُمْ كَانُوْا : بیشک وہ تھے قَوْمًا فٰسِقِيْنَ : فاسق لوگ
اور اس سے پہلے (ہم) نوح کی قوم کو (ہلاک کرچکے تھے) بیشک وہ نافرمان لوگ تھے
آیت 46 : وَقَوْمَ نُوْحٍ (اور قوم نوح علیہ السلام) اے اہلکنا قوم نوح ہم نے قوم نوح کو ہلاک کردیا۔ کیونکہ ماقبل اس فعل کے حذف پر دلالت کرتا ہے۔ یا نمبر 2۔ اذکر فعل کا مفعول ہے۔ قراءت : ابوعمرو ٗ علی ٗ حمزہ ٗ نے جر سے پڑھا ہے۔ ای وفی قوم نوحٍ آیۃ۔ اور قراءت عبداللہ اس پر دلالت کرتی ہے۔ وفی قوم نوحٍ ۔ مِّنْ قَبْلُ (ان سے پہلے) ان مذکورۃ الصدر لوگوں سے پہلے۔ اِنَّہُمْ کَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ (وہ بڑے نافرمان لوگ تھے) فاسقین بمعنی کافرین ہے۔
Top