Tafseer-e-Saadi - Adh-Dhaariyat : 46
وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ۠   ۧ
وَقَوْمَ نُوْحٍ : اور قوم نوح مِّنْ قَبْلُ ۭ : اس سے قبل اِنَّهُمْ كَانُوْا : بیشک وہ تھے قَوْمًا فٰسِقِيْنَ : فاسق لوگ
اور اس سے پہلے (ہم) نوح کی قوم کو (ہلاک کرچکے تھے) بیشک وہ نافرمان لوگ تھے
یعنی اللہ تعالیٰ نے قوم نوح کے ساتھ بھی یہی کہا جب انہوں نے حضرت نوح کو جھٹلایا اور اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی کی۔ اللہ نے ان پر آسمان اور زمین سے بےپناہ سیلاب بھیجا جسنے ان کے آخری آدمی تک کو غرق کردیا اور کافروں کا ایک بھی بستا ہوا گھر باقی نہ چھوڑا۔ یہ ان لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی عادت اور سنت ہے جو اس کی نافرمانی کرتے ہیں۔
Top