Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 10
هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً لَّكُمْ مِّنْهُ شَرَابٌ وَّ مِنْهُ شَجَرٌ فِیْهِ تُسِیْمُوْنَ
هُوَ : وہی الَّذِيْٓ : جس نے اَنْزَلَ : نازل کیا (برسایا) مِنَ : سے السَّمَآءِ : آسمان مَآءً : پانی لَّكُمْ : تمہارے لیے مِّنْهُ : اس سے شَرَابٌ : پینا وَّمِنْهُ : اور اس سے شَجَرٌ : درخت فِيْهِ : اس میں تُسِيْمُوْنَ : تم چراتے ہو
خدا کی وہ ذات ہے جس نے تمہارے لئے آسمان کی جانب سے پانی نازل کیا اس پانی میں سے کچھ تمہارے پینے کے کام آتا ہے اور اسی پانی سے درخت اگتے ہیں
10 ۔ وہ اللہ تعالیٰ ایسا ہے جس نے تمہارے لئے آسمان کی جانب سے پانی اتارا کہ اس پانی میں سے کچھ تو تم پیتے ہو اور اس پانی کے کچھ حصے سے مختلف قسم کے درخت اگتے ہیں اور سبزہ نکلتا ہے جس میں تم اپنے مویشی چرنے کو چھوڑ دیتے ہو۔ یعنی اپنی کچھ تو پینے میں کام آتا ہے اور کچھ نباتات کی روئیدگی کا سبب بنتا ہے ، شجر خواہ تنے والا ہو خواہ بےتنے والا ہو بیلیں ہوں گھاس ہو وغیرہ۔
Top