Madarik-ut-Tanzil - An-Nahl : 10
هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً لَّكُمْ مِّنْهُ شَرَابٌ وَّ مِنْهُ شَجَرٌ فِیْهِ تُسِیْمُوْنَ
هُوَ : وہی الَّذِيْٓ : جس نے اَنْزَلَ : نازل کیا (برسایا) مِنَ : سے السَّمَآءِ : آسمان مَآءً : پانی لَّكُمْ : تمہارے لیے مِّنْهُ : اس سے شَرَابٌ : پینا وَّمِنْهُ : اور اس سے شَجَرٌ : درخت فِيْهِ : اس میں تُسِيْمُوْنَ : تم چراتے ہو
وہی تو ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا جسے تم پیتے ہو اور اس سے درخت بھی (شاداب ہوتے ہیں) جن میں تم اپنے چارپایوں کو چراتے ہو۔
پانی اور اس کے فوائد کی طرف اشارہ : 10: ھَوَ الَّذِیْ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآئِ مَآ ئً لَّکُمْ مِّنْہُ شَرَابٌ (وہ ایسی ذات ہے جس نے آسمان سے تمہارے لئے پانی اتارا جسے تم پیتے ہو) ۔ نحو : لکم یہ انزل کے متعلق ہے۔ نمبر 2۔ شراب کی خبر ہے شراب بمعنی مشروب ہے۔ وَّمِنْہُ شَجَرٌ (اور اسی سے درخت ہیں) اسی پانی سے وہ درخت پیدا ہوتے ہیں جس کو مویشی چرتے ہیں۔ فِیْہِ تُسِیْمُوْنَ (جن میں تم اپنے مویشی چراتے ہو) یہ سَامَت المَاشِیَہ سے بنا ہے جب مویشی چریں۔ جانور کو سائمہ واسامھا صاحبھا اور اس کے مالک نے چرایا۔ یہ السومۃ مصدر سے ہو تو معنی علامت ہے زمین میں چرانے سے نشانات پڑجاتے ہیں۔
Top