Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 12
وَ سَخَّرَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ١ۙ وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ وَ النُّجُوْمُ مُسَخَّرٰتٌۢ بِاَمْرِهٖ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَۙ
وَسَخَّرَ : اور مسخر کیا لَكُمُ : تمہارے لیے الَّيْلَ : رات وَالنَّهَارَ : اور دن وَالشَّمْسَ : اور سورج وَالْقَمَرَ : اور چاند وَالنُّجُوْمُ : اور ستارے مُسَخَّرٰتٌ : مسخر بِاَمْرِهٖ : اس کے حکم سے اِنَّ : بیشک فِيْ : میں ذٰلِكَ : اس لَاٰيٰتٍ : البتہ نشانیاں لِّقَوْمٍ : لوگوں کے لیے يَّعْقِلُوْنَ : وہ عقل سے کام لیتے ہیں
اور اسی نے رات اور دن کو اور سورج اور چاند کو تمہارے لئے مسخر کردیا ہے اور تمام ستارے بھی خدا کے حکم کے مسخر ہیں یقینا اس تسخیر میں ان لوگوں کے لئے بڑی بڑ ی نشانیاں ہیں جو صحیح عقل رکھتے ہیں
12 ۔ اور اسی اللہ تعالیٰ نے تمارے لئے رات اور دن کو اور چاند اور سورج کو مسخر کر رکھا ہے اور تمام ستارے بھی اللہ تعالیٰ کے حکم کے تابع اور مسخر ہیں یقینا ان مذکورہ چیزوں کی تسخیر میں صحیح عقل رکھنے والوں کے لئے قدرت خداوندی اور توحید الٰہی کے بڑے بڑے دلائل موجود ہیں ۔ یعنی عالم علوی کی تسخیر سوائے اس کے اور کسی کے ہاتھ میں نہیں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں چار چیزوں سے بندوں کے کام لگ رہے ہیں صریح لیکن اور ستاروں سے کچھ ظاہر میں کام نہیں ان کو جدا فرمایا۔ 12
Top