Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 13
وَ مَا ذَرَاَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّذَّكَّرُوْنَ
وَمَا : اور جو ذَرَاَ : پیدا کیا لَكُمْ : تمہارے لیے فِي الْاَرْضِ : زمین میں مُخْتَلِفًا : مختلف اَلْوَانُهٗ : اس کے رنگ اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيَةً : البتہ نشانیاں لِّقَوْمٍ : لوگوں کے لیے يَّذَّكَّرُوْنَ : وہ سوچتے ہیں
اور اسی طرح بہت سے رنگ برنگ کی وہ چیزیں بھی مسخر کر رکھی ہیں جو اس نے تمہارے لئے زمین میں پیدا کی ہیں یقینا ان باتوں میں ان لوگوں کیلئے بڑی دلیل ہے جو نصیحت قبول کرتے ہیں
13 ۔ اور اللہ تعالیٰ نے اسی طرح بہت سی رنگ برنگ کی وہ چیزیں بھی مسخرکر رکھی ہیں جو اس نے تمہارے لئے زمین میں پیدا کی ہیں ۔ بلا شبہ اس مذکور میں ان لوگوں کے لئے توحید الٰہی بڑی دلیل ہے جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں شاید اس سے مراد جانور ہیں ۔ بعض حضرات نے مختلف الوانہ ٗ سے اجناس و انواع اور اصناف کا اختلاف لیا ہے یہ معنی بہت وسیع ہیں اور اس تقدیر پر تمام حیوانات و نباتات اور جمادات وغیرہ کو یہ معنی شامل ہیں۔
Top