Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 12
وَ سَخَّرَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ١ۙ وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ وَ النُّجُوْمُ مُسَخَّرٰتٌۢ بِاَمْرِهٖ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَۙ
وَسَخَّرَ : اور مسخر کیا لَكُمُ : تمہارے لیے الَّيْلَ : رات وَالنَّهَارَ : اور دن وَالشَّمْسَ : اور سورج وَالْقَمَرَ : اور چاند وَالنُّجُوْمُ : اور ستارے مُسَخَّرٰتٌ : مسخر بِاَمْرِهٖ : اس کے حکم سے اِنَّ : بیشک فِيْ : میں ذٰلِكَ : اس لَاٰيٰتٍ : البتہ نشانیاں لِّقَوْمٍ : لوگوں کے لیے يَّعْقِلُوْنَ : وہ عقل سے کام لیتے ہیں
اور اس نے تمہارے لئے مسخر کئے رات اور دن اور سورج اور چاند اور ستارے اس کے حکم کے باندھے ہیں، البتہ اس میں نشانیاں ہیں عقلمندوں کے لئے
زمین کو پیدائش ان آیتوں میں اللہ پاک نے رات، دن، چاند، سورج اور ستاروں کے پیدا کرنے میں جو نفع انسان کے لئے رکھا ہے بیان فرمایا ہے کہ تمہارے فائدے کے لئے رات اور دن بنایا اور سورج اور چاند کو مسخر کیا۔ میوؤں اور اناج کا پیدا ہونا اور پکنا اور برسوں اور مہینوں کا حساب انہیں کی بدولت ہے۔ اور اللہ کے حکم سے یہ ستارے بھی مسخر ہیں ان کے سبب سے راستہ پہچانتے ہو اور رات کی مقدار وغیرہ دریافت کرتے ہو۔ ان باتوں کو دیکھ کر اہل عقل خوب سمجھ سکتے ہیں کہ یہ کسی صناع حکیم کا کام ہے اور یہ سب کے سب اسی کے حکم کے تابع ہیں۔ عقلمند ان نشانیوں سے خدا کی قدرت کا پتہ لگا لیتا ہے۔ پھر اس کے بعد زمین کا حال بیان فرمایا کہ کیسے کیسے مختلف رنگ کے پھل پھول جن کا ذائقہ جدا جدا ہے۔ رنگ، بو، صورت علیحدہ علیحدہ ہے جانور مختلف قسم کے ایک کی صورت ایک سے نہیں ملتی یہ سب کچھ تمہارے ہی کام لے لئے بنائے ہیں تاکہ تم ان سے طرح طرح کے فائدے اٹھاؤ۔ اور جو لوگ خدا کی نعمتوں کو سوچتے سمجھتے ہیں ان کے واسطے یہ بڑی نشانی ہے۔
Top