Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 73
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَمْلِكُ لَهُمْ رِزْقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ شَیْئًا وَّ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَۚ
وَيَعْبُدُوْنَ : اور پرستش کرتے ہیں مِنْ : سے دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا مَا : جو لَا يَمْلِكُ : اختیار نہیں لَهُمْ : ان کے لیے رِزْقًا : رزق مِّنَ : سے السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ : اور زمین شَيْئًا : کچھ وَّ : اور لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ : نہ وہ قدرت رکھتے ہیں
اور اللہ کو چھوڑ کر ایسے معبودوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو آسمانوں میں سے کچھ رز ق دینے کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ زمین سے اور نہ اختیار حاصل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں
73 ۔ اور اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر ان معبود ان باطلہ کی پرستش کرتے ہیں جو نہ ان کو آسمانوں میں سے کچھ رزق دینے کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ زمین سے اور نہ اختیار حاصل کرنے کی قدرت و طاقت رکھتے ہیں یعنی نہ ان کو کوئی اختیار ہے نہ آئندہ اختیار حاصل کرنے کی طاقت ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی نہ آسمان سے مینہ برسادیں نہ زمین سے اناج نکالیں ۔ 12
Top