Kashf-ur-Rahman - Maryam : 9
قَالَ كَذٰلِكَ١ۚ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌ وَّ قَدْ خَلَقْتُكَ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ تَكُ شَیْئًا
قَالَ : اس نے کہا كَذٰلِكَ : اسی طرح قَالَ : فرمایا رَبُّكَ : تیرا رب هُوَ : وہ (یہ) عَلَيَّ : مجھ پر هَيِّنٌ : آسان وَّ : اور قَدْ خَلَقْتُكَ : میں نے تجھے پیدا کیا مِنْ قَبْلُ : اس سے قبل وَ : جبکہ لَمْ تَكُ : تو نہ تھا شَيْئًا : کوئی چیز۔ کچھ بھی
جواب دیا اسی طرح ہوگا تیرے رب نے کہا ہے یہ بات یعنی بڑھاپے میں اولاد کا دینا مجھ پر آسان ہے اور میں اس سے قبل خود تجھ کو پیدا کرچکا ہوں حالانکہ تو کچھ بھی نہیں تھا۔
-9 فرشتے نے جواب دیا اسی طرح ہوگا یعنی موجودہ حالت یوں ہی رہے گی تیرے پروردگار کا ارشاد ہے کہ یہ بڑھاپے میں اولاد عطا کرنا مجھ پر سہل اور آسان ہے اور میں اس سے پہلے خود تجھ کو پیدا کرچکا ہوں حالانکہ تو کوئی چیز نہ تھا۔ یعنی جب معدوم کو موجود کرسکتے ہیں تو موجود میں سے کسی کو موجود کردینا ہمارے لئے کیا مشکل ہے کیونکہ ان کی قدرت کے مقابلہ میں اسباب عادیہ کی کوئی حقیقت نہیں۔ بعض حضرات نے کذالک کا یہ مطلب بھی بیان کیا ہے کہ جس طرح تو کہتا ہے بات تو اسی طرح ہے لیکن تیرا پروردگار فرماتا ہے کہ یہ کام اسباب عادیہ کے موجود نہ ہونے کے باوجود بھی مجھ پر آسان ہے ۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں یہ فرشتے نے کہا۔ 12
Top