Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 20
قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیْنَؕ
قَالَ : موسیٰ نے کہا فَعَلْتُهَآ : میں وہ کیا تھا اِذًا : جب وَّاَنَا : اور میں مِنَ : سے الضَّآلِّيْنَ : راہ سے بیخبر (جمع)
موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا وہ حرکت مجھ سے اس وقت سرزد ہوگئی تھی اور میں غلطی کرنے والوں میں سے تھا
(20) حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا وہ حرکت مجھ سے اس وقت سرزد ہوگئی تھی اور میں چوکنے اور غلطی کرنے والوں میں سے تھا یعنی میں نے عمداً قتل نہیں کیا بلکہ مجھ سے چوک ہوگئی تھی میں صرف تنبیہ کرنا چاہتا تھا لیکن وہ مرگیا۔
Top