Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 49
قُلْ فَاْتُوْا بِكِتٰبٍ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ هُوَ اَهْدٰى مِنْهُمَاۤ اَتَّبِعْهُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
قُلْ : فرما دیں فَاْتُوْا : پس لاؤ بِكِتٰبٍ : کوئی کتاب مِّنْ : سے عِنْدِ اللّٰهِ : اللہ کے پاس هُوَ : وہ اَهْدٰى : زیادہ ہدایت مِنْهُمَآ : ان دونوں سے اَتَّبِعْهُ : میں پیروی کروں اس کی اِنْ كُنْتُمْ : اگر تم ہو صٰدِقِيْنَ : سچے (جمع)
اے پیغمبر آپ فرمایئے اچھا اگر تم سچے ہو تو قرآن اور توریت کے علاوہ کوئی اور کتاب خدا کے پاس لے آئو جو ہدایت کرنے میں ان دونوں سے بہتر ہو تو میں اس کتاب کی پیروی کرنے لگوں گا
49۔ اے پیغمبر آپ ان سے فرمایئے اچھا اگر تم سچے ہو تو قرآن کریم اور توریت کے علاوہ اللہ تعالیٰ کے پاس سے کوئی اور کتاب لے آئو جو ہدایت اور ہنمائی کرنے میں ان دونوں سے بہتر ہو تو میں اس کی پیروی کرنے لگوں گا اور اس کی اتباع کروں گا ۔ یعنی اگر قرآن کریم سے مطمئن نہیں ہو اور توریت پر بھی ایمان نہیں ہے تو اب صحیح طریقہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پاس سے کوئی اور کتاب لے آئو جو قرآن کریم اور توریت دونوں سے بہتر اور زیادہ روشنی دینے والی ہو اور ہدایت کا نوران دونوں سے اس میں زیادہ ہو تو اس کو مان لوں گا اور اس کا پیرو ہو جائوں گا اگر تم ان دونوں کا انکار کرنے میں سچے ہو تو ایسا کرلو ۔
Top