Kashf-ur-Rahman - Az-Zukhruf : 82
سُبْحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ
سُبْحٰنَ : پاک ہے رَبِّ السَّمٰوٰتِ : رب آسمانوں کا وَالْاَرْضِ : اور زمین کا رَبِّ الْعَرْشِ : رب عرش کا عَمَّا يَصِفُوْنَ : اس سے جو وہ بیان کرتے ہیں
یہ مشرک اس کی شان میں جو باتیں بناتے ہیں ان سے وہ آسمانوں اور زمین کا مالک جو عرش بریں کا بھی مالک ہے بالکل پاک اور منزہ ہے۔
(82) یہ مشرک اس کی شان میں جو باتیں بناتے ہیں وہ ان سے پاک ہے اور وہ پروردگار ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور وہ عرش بریں کا مالک ہے۔ یعنی وہ ذات جو آسمانوں کی اور زمین کی مالک اور عرش بریں کی مالک ہے وہ ان عیوب سے پاک ہے اور جو سب کا مالک اور تمام عیوب سے پاک ہے و ہ جسم سے بھی پاک ہے اور جو جسم سے پاک ہو اس کے لئے اولادکا ثابت کرنا کس قدر گستاخی اور جرات وبے با کی کی بات ہے اور جب ان کے عناد اور ان کے جمود کی یہ حالت ہے تو۔
Top