Tafseer-e-Mazhari - Az-Zukhruf : 82
سُبْحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ
سُبْحٰنَ : پاک ہے رَبِّ السَّمٰوٰتِ : رب آسمانوں کا وَالْاَرْضِ : اور زمین کا رَبِّ الْعَرْشِ : رب عرش کا عَمَّا يَصِفُوْنَ : اس سے جو وہ بیان کرتے ہیں
یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں آسمانوں اور زمین کا مالک (اور) عرش کا مالک اس سے پاک ہے
سبحن رب السموت والارض العرش عما یصفون آسمانوں کا اور زمین کا مالک جو عرش کا بھی مالک ہے ‘ ان باتوں سے پاک ہے جو یہ (مشرک) لوگ بیان کرتے ہیں۔ یعنی یہ بڑے اجسام اپنے طول بقاء کی وجہ سے جب ان کیفیات و لوازم سے خالی ہیں جو دوسرے (سریع التغیر چھوٹے) اجسام کی خصوصیات ہیں تو وہ اللہ جو ان سب کا خالق و موجد ہے ‘ کس طرح ان آلائفوں سے پاک نہ ہوگا۔
Top