Kashf-ur-Rahman - Al-Hadid : 9
هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ عَلٰى عَبْدِهٖۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ بِكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ
هُوَ الَّذِيْ : وہ اللہ وہ ذات ہے يُنَزِّلُ : جو اتارتا ہے عَلٰي عَبْدِهٖٓ : اپنے بندے پر اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍ : آیات روشن لِّيُخْرِجَكُمْ : تاکہ وہ نکالے تم کو مِّنَ الظُّلُمٰتِ : اندھیروں سے اِلَى النُّوْرِ ۭ : روشنی کی طرف وَاِنَّ اللّٰهَ : اور بیشک اللہ تعالیٰ بِكُمْ : ساتھ تمہارے لَرَءُوْفٌ : البتہ شفقت کرنے والا رَّحِيْمٌ : مہربان ہے
وہ اللہ تعالیٰ وہ ہے جو اپنے بندے یعنی محمد ﷺ پر صاف صاف آیتیں نازل کرتا ہے تاکہ وہ تم کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی جانب لاتے اور بیشک اللہ تعالیٰ تمہارے حال پر بڑا شفیق اور نہایت مہربان ہے۔
(9) وہ اللہ تعالیٰ ایسا ہے جو اپنے بندے محمد ﷺ پر صاف اور واضح آیتیں اور کھلی کھلی نشانیاں نازل فرماتا ہے تاکہ وہ تم کو تاریکیوں اور اندھیروں سے نکال کر روشنی اور اجالے کی جانب لے آئے بلا شبہ اللہ تعالیٰ تمہارے حال پر بڑا شفیق اور نہایت مہربان ہے - یعنی قرآن میں دلائل توحید بہت صاف اور واضح نازل فرمائے یا محمد ﷺ کو بڑے کھلے معجزات عطا فرمائے تاکہ وہ کفر کی تاریکیوں سے تم کو اسلام کی تعلیم اور اس کی ہدایات کی روشنی میں نکال لائے اس کی شفقت اور مہربانی یہی ہے کہ تمہارے لئے روحانی اور مادی سامان مہیا کرتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ لیخرجکم سے مراد عبد ہو یعنی اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں نازل فرمائیں کہ محمد ﷺ تم کو کفر کی اندھیریوں سے ہدایت کی روشنیوں کی جانب نکال لائیں۔
Top