Al-Qurtubi - Al-Hadid : 9
هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ عَلٰى عَبْدِهٖۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ بِكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ
هُوَ الَّذِيْ : وہ اللہ وہ ذات ہے يُنَزِّلُ : جو اتارتا ہے عَلٰي عَبْدِهٖٓ : اپنے بندے پر اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍ : آیات روشن لِّيُخْرِجَكُمْ : تاکہ وہ نکالے تم کو مِّنَ الظُّلُمٰتِ : اندھیروں سے اِلَى النُّوْرِ ۭ : روشنی کی طرف وَاِنَّ اللّٰهَ : اور بیشک اللہ تعالیٰ بِكُمْ : ساتھ تمہارے لَرَءُوْفٌ : البتہ شفقت کرنے والا رَّحِيْمٌ : مہربان ہے
وہی تو ہے جو اپنے بندے پر واضح (المطالب) آیتیں نازل کرتا ہے تاکہ تم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لائے اور بیشک خدا تم پر نہایت شفقت کرنے والا مہربان ہے
ھو الذین ینزل علی عبدہ ایت بینت مراد قرآن حکیم ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : مراد معجزات ہیں یعنی حضرت محمد ﷺ پر ایمان لانا تم پر لازم ہے کیونکہ اس کے ساتھ معجزات ہیں اور قرآن حکیم ان میں سے سب سے بڑا معجزہ ہے۔ لیحرجکم تاکہ تمہیں قرآن کے ساتھ نکالے۔۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : تمہیں رسول کے ساتھ نکالے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : تمہیں موت کے ساتھ نکالے۔ من الظلمت اس سے مراد شرک اور کفر ہے۔ الی النور اس سے مراد ایمان ہے (3) وان اللہ بکم الروف رحیم۔ 1 ؎۔ تفسیر ماوردی، جلد 5، صفحہ 471 2 ؎۔ ایضاً 3 ؎۔ المحرر الوجیز، جلد 5، صفحہ 259
Top