Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 160
مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشْرُ اَمْثَالِهَا١ۚ وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلَا یُجْزٰۤى اِلَّا مِثْلَهَا وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ
مَنْ : جو جَآءَ بالْحَسَنَةِ : لائے کوئی نیکی فَلَهٗ : تو اس کے لیے عَشْرُ : دس اَمْثَالِهَا : اس کے برابر وَمَنْ : اور جو جَآءَ بالسَّيِّئَةِ : کوئی برائی لائے فَلَا يُجْزٰٓى : تو نہ بدلہ پائے گا اِلَّا مِثْلَهَا : مگر اس کے برابر وَهُمْ : اور وہ لَا يُظْلَمُوْنَ : نہ ظلم کیے جائیں گے
جو شخص کوئی نیکی لے کر حاضر ہوگا تو اس کو اس جیسی دس نیکیوں کا ثواب ملے گا اور جو شخص برائی لے کر پیش ہوگا تو اس کو فقط اس برائی کی مثل سزا دی جائے گی اور ان لوگوں سے غیر منصفانہ برتائو نہیں کیا جائے گا
160 جو شخص کوئی نیکی لے کر حاضر ہوگا اس کو اس جیسی نیکیوں کا ثواب ملے گا اور جو شخص کوئی برائی اور بدی لے کر پیش ہوگا تو اس کو صرف اس برائی کی مثل بدلہ دیا جائے گا اور اس برائی کے برابر ہی سزا دی جائے گی اور ان لوگوں پر ظلم نہ ہوگا اور ان کے ساتھ غیر منصفانہ برتائو نہیں کیا جائے گا۔ یعنی ایک نیکی کا ثواب دس نیکیوں کے برابر اور گناہ کی سزا ایک کی ایک۔
Top