Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 30
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلٰى رَبِّهِمْ١ؕ قَالَ اَلَیْسَ هٰذَا بِالْحَقِّ١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ رَبِّنَا١ؕ قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ۠   ۧ
وَلَوْ : اور اگر (کبھی) تَرٰٓي : تم دیکھو اِذْ وُقِفُوْا : جب وہ کھڑے کئے جائیں گے عَلٰي : پر (سامنے) رَبِّهِمْ : اپنا رب قَالَ : وہ فرمائے گا اَلَيْسَ : کیا نہیں هٰذَا : یہ بِالْحَقِّ : سچ قَالُوْا : وہ کہیں گے بَلٰى : ہاں وَرَبِّنَا : قسم ہمارے رب کی قَالَ : وہ فرمائے گا فَذُوْقُوا : پس چکھو الْعَذَابَ : عذاب بِمَا : اس لیے کہ كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ : تم کفر کرتے تھے
اور اے پیغمبر ! ﷺ کاش آپ اس وقت کو دیکھ سکتے کہ جب یہ اپنے رب کی پیشی میں کھڑے کئے جائیں گے تو ان سے اللہ پوچھے گا کیا یہ وہ دوبارہ زندہ ہونا امر واقعی نہیں ہے وہ کہیں گے قسم ہمارے رب کی یہ ضرور امر واقعی ہے اس پر اللہ تعالیٰ فرمائے گا تو اب تم اس کفر کے سبب جو تم کیا کرتے تھے عذاب کا مزہ چکھو ۔
-30 اور اے پیغمبر کاش آپ اس وقت کو دیکھ سکتے جب یہ دوبارہ زندہ ہونے کے منکر اپنے پروردگار کے حضور کھڑے کئے جائیں گے اور وہ ان سے پوچھے گا کیا یہ دوسری زندی اور دوبارہ زندہ ہونا حق اور امر واقعی نہیں ہے ؟ وہ منکر جواب دیں گے کیوں نہیں ہمارے پروردگار کی قسم یہ زندگی ضرور حق اور امر واقعی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا اچھا تو اب تم اس کفر کے باعث جو تم کیا کرتے تھے اس کی پاداش میں عذاب کا مزہ چکھو۔
Top