Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 151
قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِاَخِیْ وَ اَدْخِلْنَا فِیْ رَحْمَتِكَ١ۖ٘ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ۠   ۧ
قَالَ : اس نے کہا رَبِّ : اے میرے رب اغْفِرْ لِيْ : مجھے بخشدے وَلِاَخِيْ : اور میرا بھائی وَاَدْخِلْنَا : اور ہمیں داخل کر فِيْ رَحْمَتِكَ : اپنی رحمت میں وَاَنْتَ : اور تو اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَ : سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
موسیٰ (علیہ السلام) نے اس پر کہا اے میرے رب میری اور میرے بھائی کی کوتاہی کو معاف کردے اور ہم کو اپنی رحمت میں داخل فرما اور تو ہی سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
151 حضرت موسیٰ نے اللہ تعالیٰ کی جناب میں عرض کی اے میرے رب ! میرے اور میرے بھائی کی مغفرت اور بخشش فرما اور ہم کو اپنی رحمت میں داخل فرما اور تو سب رحم کرنے والوں سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔ یعنی اس واقعہ میں جو خطا مجھ سے اور میرے بھائی سے سرزد ہوگئی ہو اس کو درگزر فرما دے اور ہم کو اس خاص رحمت میں داخل فرما جو انبیاء کے لئے تو نے مخصوص کررکھی ہے۔
Top