Jawahir-ul-Quran - Faatir : 36
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ١ۚ لَا یُقْضٰى عَلَیْهِمْ فَیَمُوْتُوْا وَ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِّنْ عَذَابِهَا١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ كُلَّ كَفُوْرٍۚ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ جن لوگوں نے كَفَرُوْا : کفر کیا انہوں نے لَهُمْ : ان کے لیے نَارُ جَهَنَّمَ ۚ : جہنم کی آگ لَا يُقْضٰى : نہ قضا آئے گی عَلَيْهِمْ : ان پر فَيَمُوْتُوْا : کہ وہ مرجائیں وَلَا يُخَفَّفُ : اور نہ ہلکا کیا جائے گا عَنْهُمْ : ان سے مِّنْ : سے۔ کچھ عَذَابِهَا ۭ : اس کا عذاب كَذٰلِكَ : اسی طرح نَجْزِيْ : ہم سزا دیتے ہیں كُلَّ كَفُوْرٍ : ہر ناشکرے
اور جو لوگ منکر ہیں34 ان کے لیے ہے آگ دوزخ کی نہ ان پر حکم پہنچے کہ مرجائیں اور نہ ان پر ہلکی ہو وہاں کی کچھ کلفت یہ سزا دیتے ہیں ہم ہر ناشکر کو
34:۔ والذین کفروا الخ : یہ کافروں کے لیے تخوف اخروی ہے کافروں کو جہنم میں داخل کیا جائے گا۔ اور جہنم میں ان پر موت نہیں آئے گی تاکہ وہ عذاب سے راحت پائیں۔ اور نہ عذاب میں کچھ تخفیف اور کمی ہی کی جائے گی۔ کفر وعناد میں انتہا کو پہنچنے والوں کو ہم ایسی سخت سزا دیتے ہیں۔ وھم یصطرخون، وہ دوزخ میں فریاد کریں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں ایک بار اس عذاب سے نکال کر دوبارہ دنیا میں بھیج ہم اپنے سابقہ اعمال کے برعکس اچھے کام کریں گے۔ اولم نعمرکم الخ۔ یہ اللہ کی طرف سے زجر و توبیخ کے طور پر جواب دیا جائے گا۔ کیا پہلے ہم نے تمہیں اس قدر طویل زندگی نہیں دی تھی۔ جس میں ہر وہ شخص جو عبرت حاصل کرنا اور راہ راست پر آنا چاہتا، عبرت حاصل کرسکتا تھا اور تمہارے پاس اللہ کی طرف سے پیغام سنانے والے بھی آئے لیکن اس کے باوجود تم نے ہدایت سے کوئی اثر نہ لیا اور کفر پر قائم رہے اس لیے اب اپنے کیے کی سزا کا مزہ چکھو، تم ایسے بےانصافوں کا کوئی مددگار نہیں جو تمہیں عذاب الٰہی سے بچا سکے۔
Top