Al-Qurtubi - Faatir : 36
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ١ۚ لَا یُقْضٰى عَلَیْهِمْ فَیَمُوْتُوْا وَ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِّنْ عَذَابِهَا١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ كُلَّ كَفُوْرٍۚ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ جن لوگوں نے كَفَرُوْا : کفر کیا انہوں نے لَهُمْ : ان کے لیے نَارُ جَهَنَّمَ ۚ : جہنم کی آگ لَا يُقْضٰى : نہ قضا آئے گی عَلَيْهِمْ : ان پر فَيَمُوْتُوْا : کہ وہ مرجائیں وَلَا يُخَفَّفُ : اور نہ ہلکا کیا جائے گا عَنْهُمْ : ان سے مِّنْ : سے۔ کچھ عَذَابِهَا ۭ : اس کا عذاب كَذٰلِكَ : اسی طرح نَجْزِيْ : ہم سزا دیتے ہیں كُلَّ كَفُوْرٍ : ہر ناشکرے
اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے دوزخ کی آگ ہے نہ انہیں موت آئے گی کہ مرجائیں اور نہ ان کا عذاب ہی ان سے ہلکا کیا جائے گا ہم ہر ایک ناشکرے کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
آیت : و لذین کفروا لھم نار جھنم جب اہل جنت، ان کے احوال اور ان کے قول کا ذکر کیا تو اہل نا ر، ان کے احوال اور ان کے قول کا ذکر کیا۔ آیت : لا یقضی علیھم فیموتو یہ اسی طرح ہے جس طرح اس ارشاد میں ہے : آیت : لا یموت فیھا و لا یحییٰ (طہ) آیت : و لا یخلف عنھم من عذابھا یہ اسی کی مثل ہے جس طرح فرمایا : آیت : کلما نضجت جلودھم بدلنھم جلودا غیرھا لیذوقوا العذاب (النساء : 56) آیت : کذلک نجذی کل کفور یعنی اللہ اور اسکے رسول کا انکار انکار کرنے والا۔ حسن بصری (رح) نے فیموتون نون کے ساتھ قراءت کی ہے اس وقت یہ نفی کا جواب نہیں ہوگا اور فیموتون، یقضی پر معطوف ہوگا اس کی تقدیر یہ ہوگی لا یقضی علیھم و لا یموتون (1) ( تفسیر الکشاف، جلد 3، صفحہ 615) جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے آیت : و لا یوء ذن لھم فیعتذ رون (المرسلات) کسائی نے کہا : و لا یوذن لھم فیعتذرون مصحف میں نون کے ساتھ ہے کیونکہ یہ آیت کا سرا ہے۔ آیت : لا یقضی عیلھم فیموتوا یہ آیت کا سرا نہیں۔ ان دونوں میں سے ہر ایک میں وہ صورت جائز ہے جو دوسری میں جائز ہے۔
Top